سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے ایک بار پھر مرکزی حکومت کے ذریعہ بجٹ میں پیش کیے گئے نئے ٹیکس نظام پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے ٹیکس سسٹم کے راز معروف اخبارات میں شائع ہونے والے تجزیوں اور رپورٹس سے کھل رہے ہیں جو سب کے سامنے آ رہا ہے۔
Published: undefined
پی چدمبرم نے کہا کہ ریاست کی طرف سے فراہم کردہ حفاظتی جال کی عدم موجودگی میں زیادہ تر لوگوں کے لیے ذاتی بچت ہی واحد سماجی تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ او ٹی آر اور این ٹی آر کے اس ہو ہلّا میں ایک ترقی پذیر ملک میں ذاتی بچت کی اہمیت کو فراموش کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل بدھ کو بجٹ پیش ہونے کے بعد پی چدمبرم نے پریس سے خطاب کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے نئے ٹیکس نظام کے حوالے سے کئی سوالات اٹھائے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ صرف نئے ٹیکس نظام کا انتخاب کرنے والوں کو ہی فائدہ ملے گا، لیکن یہ نہیں بتایا کہ پرانے ٹیکس نظام کا انتخاب کرنے والوں کے ساتھ کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئے ٹیکس نظام کو ڈیفالٹ بنانا عام لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہے، کیونکہ اس سے عام ٹیکس دہندہ اس معمولی سماجی تحفظ سے محروم ہو جائے گا جو اسے پرانے ٹیکس نظام کے تحت مل سکتا تھا۔
Published: undefined
بجٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے چدمبرم نے کہا کہ بالواسطہ ٹیکس میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔ خاص طور پر انتہائی غیر معقول جی ایس ٹی کی شرحوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔ پٹرول، ڈیزل، سیمنٹ، کھاد وغیرہ کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined