بیجاپور: چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں ہونے والے نکسلیوں کے حملہ میں سکیورٹی فورسز کے 5 اہلکاروں کی موت ہو گئی جبکہ متعدد اہلکار تاحال لاپتہ ہیں۔ آج تک کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز کے 21 جوان لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے آپریشن چلایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق تصادم میں زخمی ہونے والے 24 جوانوں کو بیجاپور اسپتال لایا گیا ہے۔ وہیں سات جوانوں کو علاج کے لئے رائے پور بھیجا گیا ہے۔ کوبرا کمانڈو کے ایک جوان کی لاش برآمد کر لی گئی ہے جسے ایئر لفٹ کر کے جگدل پور بھیجا گیا ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل ہفتہ کو دی گئی اطلاع کے مطابق تصادم میں 5 جوان شہید ہوئے تھے تھے۔ جس میں سے 3 جوان ڈی آر جی اور 2 جوان سی آر پی ایف سے وابستہ ہیں۔ وہیں تصادم میں 9 نکسلیوں کے بھی مارے جانے کی اطلاع تھی۔ بستر کے آئی جی سندرراج پی نے کوبرا بٹالین کے ایک جوان کی شکایت کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے موقع سے ایک خاتون نکسلی کی لاش برآمد ہونے کی بھی اطلاع دی تھی۔
Published: undefined
نکسلیوں سے ہونے والی مڈبھیڑ کے بعد سکیورٹی فورسز کے اعلیٰ عہدیداران کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اوستھی، اسپیشل ڈی جی (اینٹی نکسل آپریدن) اشوک جنیجا اور دیگر اعلی افسران رائے پور میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں شامل ہوئے تھے۔ سی آر پی ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کے آپریشن میں جب جوان لاپتہ ہو جاتے ہیں تو ان کے بازیاب ہونے کی امید کم ہو ہوتی ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تصادم میں جان گنوانے والے جوانوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined