چھتیس گڑھ اسمبلی انتخاب کے لیے کانگریس نے آج اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا۔ وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے راج نندگاؤں میں اور ریاستی انچارج کماری شیلجا نے رائے پور میں ’بھروسے کا منشور‘ جاری کیا، جس میں کسانوں، نوجوانوں اور خواتین سمیت سبھی طبقہ سے خوشحالی کا وعدہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
راج نندگاؤں میں کانگریس کا ’بھروسے کا منشور‘ جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ’وعدہ ہے پھر نبھائیں گے، ابھی بھی کیا ہے پھر کر دکھائیں گے‘۔ کانگریس کے انتخابی منشور میں کسانوں، نوجوانوں اور خواتین پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ اس منشور میں 3200 روپے میں فی کوئنٹل دھان خریدنے، کسانوں کا قرض معاف کرنے، کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ 17.5 لاکھ غریب کنبوں کو رہائش دینے کا بھی بڑا اعلان کیا گیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے انتخابی منشور میں کیے گئے اہم وعدے:
کسانوں کا قرض معاف کیا جائے گا
3200 روپے فی کوئنٹل میں دھان کی خریداری کی جائے گی
20 کوئنٹل فی ایکڑ دھان کی خریداری کی جائے گی
200 یونٹ بجلی مفت ملے گا
سبھی سرکاری اسکول اور کالج میں کے جی (کنڈر گارٹن) سے لے کر پی جی (پوسٹ گریجویٹ) تک مفت تعلیم
ڈپلوما، انجینئرنگ، میڈیکل، آئی ٹی آئی سمیت سرکاری تعلیم مفت
تیندو پتہ کے لیے ملے گا 6000 روپے فی بورا اور سالانہ 4000 روپے بونس
بے زمین لوگوں کو ملیں گے 10 ہزار روپے سالانہ
رسوئی گیس سلنڈر پر 500 روپے سبسیڈی سیدھے خواتین کے اکاؤنٹ میں
17.5 لاکھ غریب کنبوں کو رہائش دیں گے
چھوٹے جنگلی پیداوار کی ایم ایس پی پر ملیں گے اضافی 10 روپے فی کلو
اب 10 لاکھ روپے تک مفت علاج
اب حادثات میں مفت علاج
تیورا کی بھی ایم ایس پی پر ہوگی خریداری
ٹرانسپورٹ کاروباری کے ٹیکس اور قرض ہوں گے معاف
700 ریپا بنائے جائیں گے
سبھی سرکاری اسکول بنیں گے سوامی آتمانند اسکول
خود مختار گروپوں کا بھی ہوگا قرض معاف
ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے گی
نوجوانوں کو صنعت اور کاروبار میں 50 فیصد سبسیڈی
تہذیب کے علمبردار راج نندگاؤں میں نافذ روایات کو ملے گا فروغ
حکومت آخری رسومات کے لیے لکڑی کا کرے گی انتظام
خواتین کا بھی قرض ہوگا معاف
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز