قومی خبریں

چھتیس گڑھ الیکشن: سکما میں نکسلیوں نے کیا آئی ای ڈیی دھماکہ، الیکشن ڈیوٹی پر تعینات ایک سپاہی زخمی

چھتیس گڑھ میں ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران نکسلیوں نے سکما کے ٹونڈمارکا علاقے میں آئی ای ڈی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے میں سی آر پی ایف کوبرا بٹالین کے سپاہی کے زخمی ہونے کی خبر ہے

<div class="paragraphs"><p>ووٹنگ کی علامتی تصویر</p></div>

ووٹنگ کی علامتی تصویر

 

رائے پور: چھتیس گڑھ کے سکما کے ٹونڈمارکا علاقے میں نکسلیوں کے ذریعہ کئے گئے آئی ای ڈی دھماکے میں سی آر پی ایف کوبرا بٹالین کا ایک سپاہی زخمی ہو گیا ہے۔ سپاہی الیکشن ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ سکما کے ایس پی کرن چوان نے یہ جانکاری دی۔ خیال رہے کہ چھتیس گڑھ میں اس وقت ووٹنگ جاری ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کے تحت 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ چھتیس گڑھ کی جن سیٹوں پر آج ووٹنگ ہونی ہے ان میں سے بہت سی سیٹیں نکسل متاثرہ بستر ڈویژن کی ہیں۔

Published: undefined

چھتیس گڑھ، موہلا-مان پور، انٹا گڑھ، بھانوپرتاپور، کانکیر، کیشکل، کونڈاگاؤں، نارائن پور، دنتے واڑہ، بیجاپور اور کونٹا کی 10 سیٹوں پر صبح 7 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ بقیہ 10 سیٹوں خیر گڑھ، ڈونگر گڑھ، راج نندگاؤں، ڈونگرگاؤں، کھجی، پنڈاریا، کاواردھا، بستر، جگدل پور اور چترکوٹ میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ شروع ہوگی۔

جن 20 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے، ان میں سے 19 کانگریس کے پاس ہیں۔ پارٹی نے ضمنی انتخابات میں ان 19 میں سے دو سیٹیں جیتی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined