جنجگیر: چھتیس گڑھ کے ضلع جنجگیر کے پیہرید گاؤں میں کھلے بورویل میں گرے 10 سالہ بچے راہل ساہو کو جنگی سطح پر چلائی گئی مہم کے بعد بالآخر محفوظ باہر نکال لیا گیا۔ راہل ساہو 10 جون کو 4 بجے بورویل میں گر گیا تھا۔ راہل کو محفوظ باہر نکالنے کے لئے گزشتہ دو دنوں سے فوجی جوان بھی مصرورف تھے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ چھتیس گڑھ بھوپیش بگھیل 10 جون سے لگاتار راہل کو بچانے کی مہم کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ہدایات بھی جاری کر رہے تھے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بورویل 100 سے 1500 فٹ گہرا کنواں ہوتا ہے، جس میں 6 سے 12 انچ قطر کا پی وی سی پائپ زیر زمین پانی نکالنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ راہل کو بورویل سے محفوظ باہر نکالے جانے کے بعد انتظامیہ نے راحت کی سانس لی ہے بچے کو باہر نکالنے کے بعد مالکھرودا سے جنجگیر، مستوری کے راستہ بلاسپور لایا گیا، جہاں اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ایمبولنس میں راہل کے ساتھ اس کے والدین بھی موجود تھے۔
Published: undefined
ملک میں ابھی تک بورویل میں بچے گرنے کے جتنے بھی واقعات رونما ہوئے ہیں، ان میں یہ سب سے زیادہ وقت تک چلنے والی مہم تھی۔ اس سے پہلے جولائی 2006 میں ہریانہ کے کروکشیتر میں پرنس نامی بچے کو 50 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد باہر نکالا گیا تھا۔
Published: undefined
پیہرید گاؤں کے راہل کو بچانے میں 104 گھنٹے اس لئے لگ گئے کیونکہ گڑھے کے ارد گرف چٹانیں موجود تھیں اور انہیں کاٹنے میں وقت لگ رہا تھا۔ چٹانوں کو کاٹنے میں پوری احتیاط برتی گئی تاکہ راہل کو کسی طرح کا خطرہ نہ ہو۔ غورطلب ہے کہ راہل قوت سماعت اور گویائی سے محروم ہے۔ اس نے زندگی اور موت کے درمیان جو جدوجہد کی اسے ایک کرشمہ قرار دیا جا رہا ہے۔ راہل کو رات دیر گئے 11 بجکر 57 منٹ پر بورویل سے باہر نکالا گیا۔
Published: undefined
وزیر اعظم بھوپیش بگھیل نے ٹوئٹ کیا ’’چنوتی بڑی تھی، ہماری ٹیم بھی کہاں شانت کھڑی تھی۔ راستے اگر چٹانی تھے، تو ارادے ہمارے فولادی تھے۔ سبھی کی دعاؤں اور ریسکیو ٹیم کی محنت اور کوششوں سے راہل ساہو کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ وہ جلد از جلد پوری طرح سے شفایاب ہو، ایسی میں تمنا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز