رائے پور: ای ڈی نے بدھ کے روز چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کے سیاسی مشیر ونود ورما کی رائے پور میں واقع رہائش پر چھاپہ ماری کی۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی آشیش ورما اور منیش بانچھور کی بھیلائی میں واقع رہائش پر بھی چھاپہ ماری کی گئی۔ مرکزی ایجنسی کی اس کارروائی کے خلاف کانگریس نے شدید احتجاج کیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے انتخابات قریب آتے ہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپے اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں اور ان کے اتحادیوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے شروع کر دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جس ریاست میں بی جے پی مقابلہ نہیں کر پاتی ہے وہ ای ڈی اور سی ڈی کے ذریعے الیکشن لڑتی ہے۔ چھتیس گڑھ، راجستھان اور جھارکھنڈ جیسی ریاستوں میں چند مہینوں میں انتخابات ہیں اور ان ریاستوں میں ای ڈی کی چھاپے ماری جاری ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا، وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کے سیاسی مشیر ونود ورما نے اس کارروائی کو ڈکیتی قرار دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ورما نے کہا ’’ای ڈی کی چھاپہ ماری ایک ڈکیتی ہے۔ میرے گھر میں جو سامان موجود تھا، میں نے اس کے ثبوت، دستاویزات اور سورس دئے۔ پھر بھی ای ڈی کو لگا کہ ذرائع واضح نہیں ہیں۔
ونود ورما نے مزید کہا ’’میں نے اپنے گھر سے برآمد ہونے والے سونے کے تمام بل پیش کیے ہیں، پھر بھی ای ڈی نے یہ کہتے ہوئے تمام سونا لے لیا کہ یہ سونا کہاں سے خریدا گیا تھا اس بات کی تصدیق کے لیے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔ وہ آئی پی آر اور سی آر پی سی کی نئی تعریف کر رہے ہیں۔
Published: undefined
اس سے پہلے کانگریس نے اس کارروائی کے خلاف پریس کانفرنس کرکے بی جے پی پر حملہ کیا تھا۔ چھتیس گڑھ پردیش کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے صدر سشیل آنند شکلا نے کہا کہ بی جے پی چھتیس گڑھ میں کانگریس اور وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کے ساتھ سیاسی طور پر مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہے، اس لیے وہ ای ڈی کو آگے بڑھا رہی ہے۔ کانگریس کی سیاسی سرگرمیوں میں خلل ڈالنے کے لیے آج ای ڈی کے چھاپے مارے گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined