رائے پور: نئے سال کا پہلا دن چھتیس گڑھ میں محنت کش خاندانوں کے لیے تحائف کی بارش لے کر آیا۔ وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کی زندگی بدلنے کے لیے تحائف پیش کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ بگھیل نے اعلان کی ہے کہ مزدوروں کے بچے مزدور نہیں رہیں گے اور انہیں اہم اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا اہل بنایا جائے گا۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے اعلان کیا کہ اب غریب مزدوروں کے بچے بھی بڑی جگہوں پر جا رہے ہیں، مزدوروں کے بچے ایئرفورس جیسی نوکریوں پر جا رہے ہیں اور ملک و ریاست کی مختلف خدمات میں منتخب بھی ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ مزدوروں کے بچوں کو بھی اپنے خوابوں کو پورا کرنا ہے اور انہیں بھی آسمان کو چھونا ہے جس کے لیے ہماری حکومت مسلسل کام کر رہی ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے ’چیف منسٹر بیسک ایجوکیشن ٹریننگ اسسٹنس اسکیم‘ شروع کرنے کا اعلان کیا تاکہ بچوں کو آرمی اسکول، نوودیہ ودیالیہ اور دیگر نجی اداروں میں داخلے کے لیے کوچنگ اور تربیت دی جا سکے۔ مزدوروں اور ان کے بچوں کو نئے تحائف پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بگھیل نے چھتیس گڑھ عمارت اور دیگر تعمیراتی ورکرز ویلفیئر بورڈ کے رجسٹرڈ مزدوروں کے لیے ’مکھیہ منتری شرمک سہایاتا یوجنا‘ کی رقم 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مزدوروں کے بچوں کو مقابلہ کے امتحانات کے لیے مفت کوچنگ کی سہولت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نے چھتیس گڑھ بلڈنگ اور دیگر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ میں رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں کے لیے چلائی جانے والی ہونہار طلبہ و طالبات ایجوکیشن پروموشن اسکیم کا نام بدل کر ’مکھیہ منتری نونی بابو میرٹوریس ایجوکیشن اسکیم‘ کرنے کا اعلان کیا۔ اس اسکیم کے تحت وزیر اعلیٰ نے مزدوروں کے بچوں کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے مدد کا بھی اعلان کیا، جس میں انجینئرنگ، آئی آئی ٹی، بی ٹیک، آئی آئی آئی ٹی، ایم ٹیک اور ایم بی بی ایس وغیرہ جیسے نئے کورسز شامل ہیں۔
انہوں نے ان تمام کورسز میں پڑھنے والے مزدوروں کے بچوں کو داخلہ فیس، تعلیمی فیس، رہائش اور کھانے کی فیس میں مدد کے ساتھ سٹیشنری کے لیے سالانہ 2000 روپے کی امداد کا بھی اعلان کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined