قومی خبریں

چھتیس گڑھ: بھوپیش کابینہ میں توسیع، موہن مرکام نے وزیر کے طور پر حلف لیا

دو دن پہلے چھتیس گڑھ پردیش کانگریس صدر کے عہدے سے ہٹائے گئے موہن مرکام نے آج وزیر کے عہدے کا حلف لیا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

رائے پور: دو دن پہلے چھتیس گڑھ پردیش کانگریس صدر کے عہدے سے ہٹائے گئے موہن مرکام نے آج وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ راج بھون کے دربار ہال میں منعقدہ ایک پروگرام میں گورنر وشوبھوشن ہری چندن نے مرکام کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

Published: undefined

اس موقع پر وزیر اعلی بھوپیش بگھیل، اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر چرنداس مہنت، ریاستی کابینہ کے ارکان، معززین نیز ریاست کے انتظامی اور پولیس افسران موجود تھے۔ ریاستی اسکولی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر پریم سائی سنگھ ٹیکام سے کل ہی استعفیٰ لے لیا گیا تھا۔ ان کے استعفیٰ سے خالی ہونے والے عہدے پر مرکام کو حلف دلایا گیا۔ تقریباً 55 ماہ پرانی بھوپیش کابینہ میں یہ آخری ردوبدل سمجھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

مرکام ریاست کی کونڈاگاؤں اسمبلی سیٹ سے دوسری بار ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ ریاستی کانگریس کے صدر کے عہدے پر ان کی تین سال کی مدت گزشتہ سال ہی پوری ہو گئی تھی، اس کے بعد سے ہی ان کی دستبرداری کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ کل کابینہ سے ہٹائے گئے ڈاکٹر ٹیکام کا تعلق قبائلی سماج سے ہے اور مرکام بھی قبائلی سماج سے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined