قومی خبریں

چھتیس گڑھ: وزیر اعظم مودی کی ریلی میں جا رہے بی جے پی کارکنان کی بس کا ٹرک سے تصادم، 2 افراد ہلاک، 6 زخمی

بس میں سوار ہو کر بی جے پی کارکنان امبیکاپور سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں شامل ہونے کے لئے رائے پور جا رہے تھے ۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹرک سے تصادم کے بعد بس کے پرخچے اڑ گئے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

رائے پور: چھتیس گڑھ کے بیلتارا میں شاہراہ پر شدید حادثہ پیش آیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں شامل ہونے جا رہے امبیکاپور ضلع کے بی جے پی کارکنان کی بس ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے بعد چہار سو چیخ و پکار مچ گئی۔ اس حادثہ میں دو افراد کی جان چلی گئی جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ تین کی حالت نازک ہے۔ رپورٹ کے مطابق بس میں بی جے پی کے تقریباً 40 کارکان سوار تھے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق بس میں سوار ہو کر بی جے پی کارکنان امبیکاپور سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں شامل ہونے کے لئے رائے پور جا رہے تھے ۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹرک سے تصادم کے بعد بس کے پرخچے سڑ گئے۔ موقع پر پہنچی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن چلایا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال میں  داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھاری بارش کے درمیان ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آ گئی تھی، ممکنہ طور پر اسی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined