مہاراشٹر میں او بی سی کے قد آور لیڈر اور این سی پی اجیت پوار گروپ سے ریاست کے وزیر خوراک چھگھن بھجبل کا درد بالآخر چھلک ہی پڑا۔ وہ رکن پارلیمنٹ بننا چاہتے تھے مگرانہیں موقع نہیں ملا۔ لوک سبھا میں ان کے نام کے اعلان میں تاخیر ہوئی جبکہ راجیہ سبھا میں اجیت پوار کی اہلیہ سنیترا پوار کو نامزد کر دیا گیا۔ چھگن بھجبل کو اس کا اس قدر دکھ ہوا کہ میڈیا کے سامنے اس کا اظہار کر دیا۔
Published: undefined
چھگن بھجبل نے جمعہ (14 جون) کو کہا کہ میں رکن پارلیمنٹ بننا چاہتا تھا جس کے لیے میں نے ناسک سے الیکشن لڑنے کی تیاری شروع کر دی تھی۔ مجھے اطلاع دی گئی تھی کہ دہلی سے میرا نام فائنل ہوا ہے جس کے بعد میں نے انتخابی مہم کے تحت کام شروع کر دیا تھا۔ اس کے بعد میرے نام کا اعلان کرنے میں ایک ماہ تک تاخیر کی گئی جو میرے لیے باعث توہین تھی، اس لیے میں نے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا۔ چھگن بھجبل نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ انہیں راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا جائے۔
Published: undefined
چھگن بھجبل میڈیا کے ان سوالوں کا جواب دے رہے تھے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی اہلیہ سنیترا پوار کی لیے نامزد کیے جانے کے فیصلے سے وہ ناراض ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ٹکٹوں کے سلسلے میں ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے؟ او بی سی لیڈر نے کہا کہ یہ سوال ان (فیصلہ کرنے والوں) سے کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ شرد پوار کی صاحبزادی سپریا سولے سے بارامتی سے لوک سبھا الیکشن ہارنے کے 9 دن بعد ہی سنیترا پوار نے راجیہ سبھا کے ضمنی انتخاب کے لیے این سی پی امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق چھگن بھجبل نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مہایوتی میں این سی پی کی معاون شیو سینا کے ہیمنت گوڈسے بھی ناسک سے ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ بھجبل نے کہا کہ انہوں نے اس وقت فیصلہ کیا کہ جس کو بھی ٹکٹ ملے گا انہیں اس سے کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ ناسک سیٹ پر شیو سینا-یو بی ٹی کے راجا بھاؤ وازے نے ناسک سیٹ جیت لی۔
بھجبل نے کہا کہ جب پارٹی کے معاملات کی بات آتی ہے تو سب کچھ کسی کی مرضی کے مطابق نہیں ہوتا ہے۔ چھگن بھجبل نے مزید کہا کہ انہیں ٹکٹ نہ دینے کی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ بعض اوقات یہ تقدیر یا کسی قسم کی مجبوری بھی ہو سکتی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا این سی پی میں ’نسلی سیاست‘ چل رہی ہے تو انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined