چنئی: تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی میں ایک آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون نے محض اس لئے حمل ضائع کرنے کی گولیاں کھا لیں کیونکہ وہ زچگی کے دوران ہونے والی پیچیدگیوں سے خوفزدہ تھی، اس واقعہ میں خاتون کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ 23 سالہ کماری کنجاکم بنیادی طور پر اڈیشہ کی رہنے والی تھی لیکن وہ چنئی میں اپنے شوہر پرتاپ اولاکا اور بھتیجی گیتا کنجاکا کے ساتھ رہتی تھی۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ متوفی کنجاکم اپنی بھانجی کے ہمراہ ایک ایسی خاتون کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے اڈیشہ گئی تھی جو کہ بچے کی پیدائش کی پیچیدگیوں کے سبب فوت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد وہ چنئی واپس آنے کے بعد ذہنی دباؤ میں تھی۔
Published: undefined
بیس ستمبر کو چنئی پہنچنے کے بعد وہ باتھ روم میں پھسل گئی، اسے پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد کلپوک میڈیکل کالج اور ہسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے تشخیص کے بعد کہا کہ اس کے رحم میں انفیکشن ہے اور صورتحال سنگین ہے۔ خاتون کے گھر والوں کو مطلع کیا گیا کہ اس کی بچہ دانی کو نکالنا پڑے گا۔
Published: undefined
اس کی بچہ دانی کو نکالنے کے لیے سرجری کی گئی لیکن وہ ٹھیک نہیں ہوئی اور فوت ہو گئی۔ پوسٹ مارٹم اور خاندان کی تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ اس نے حمل ضائع کرنے کے لیے گولیاں کھائی تھیں۔ جبکہ ہسپتال نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ایک ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آئی اے این ایس کو بتایا کہ باتھ روم میں گرنے سے پہلے ہی اس کی بچہ دانی کمزور تھی اور گولیوں نے اس کی حالت مزید خراب کر دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined