قومی خبریں

چنئی: بی ایس پی کے ریاستی صدر آرم اسٹرانگ کے قتل معاملے میں بی جے پی کی لیڈر انجلائی گرفتار

انجلائی شمالی چنئی ضلع بی جے پی کی آفس بیرر رہ چکی ہے۔ پولیس نے اس سے قبل انجلائی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے وکیل اور کونسلر ہری دھرن سمیت 14 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کے آرم اسٹرانگ کی آخری رسومات کے موقع پر بی ایس پی  سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس</p></div>

کے آرم اسٹرانگ کی آخری رسومات کے موقع پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس

 

تمل ناڈو میں بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی صدر کے آرم اسٹرانگ قتل معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں بی جے پی کی خاتون لیڈر انجلائی (48) کو گرفتار کیا ہے اور ندی سے چھ موبائل فون برآمد کیے ہیں۔ انجلائی شمالی چنئی ضلع بی جے پی کی آفس بیرر رہ چکی ہے۔ پولیس نے اس سے قبل انجلائی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے وکیل اور کونسلر ہری دھرن سمیت 14 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق انجلائی نے قاتلوں کو آرم اسٹرانگ کو قتل کرنے کے لیے ہتھیار اور بم خریدنے کے لیے 10 لاکھ روپئے دی تھی۔  آرم اسٹرانگ کے قتل میں استعمال 6 موبائیل فون کو گرفتار شدگان ملزمین میں سے ہری ہرن اور جی ارول نے کونسلر ہری دھرن و اس کی ٹیم کے حوالے کیے تھے، تاکہ وہ انہیں ندی میں پھینک کر قتل کا ثبوت مٹا سکیں۔

Published: undefined

پولیس نے سنیچر (20 جولائی) کو اسکوبا ٹیم کی مدد سے تمام فون دریا سے برآمد کر لیے۔ پولیس آرم اسٹرانگ کے قتل کو گینگسٹر آرکوٹ سریش کے قتل سے جوڑ رہی ہے۔ گینگسٹر آرکوٹ سریش کا گزشتہ سال قتل کر دیا گیا تھا۔ شمالی چنئی پولیس کے مطابق آرکوٹ سریش گینگ کے ارکان آرم اسٹرانگ کو اس کے قتل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ آرم اسٹرانگ قتل کیس میں اب تک 15ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 5 جون کو بی ایس پی لیڈر کے آرم اسٹرانگ کو چنئی کے سیم بیم علاقے میں وینوگوپال اسٹریٹ پر واقع ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا تھا۔ وہ شام سات بجے کے قریب اپنے گھر پر کچھ کارکنوں سے بات کر رہے تھے کہ اسی دوران بائک پر سوار دو لوگوں نے چاقو اور تلوار سے ان پر حملہ کر دیا۔ شدید زخمی حالت میں آرم اسٹرانگ کو سپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined