قومی خبریں

کانگریس کی مضبوطی کے لیے چودھری متین احمد نے کسی کمر

چودھری متین احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جن لوگوں نے کانگریس پارٹی کو چھوڑ دیا تھا وہ لوگ اب اپنے آپ کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>چودھری متین کے ساتھ دہلی کانگریس کے دیگر لیڈران</p></div>

چودھری متین کے ساتھ دہلی کانگریس کے دیگر لیڈران

 

نئی دہلی: کانگریس کے قد آور لیڈر چودھری متین احمد نے جب سے چاندنی چوک لوک سبھا کی کمان سنبھالی ہے تب سے وہ جگہ جگہ میٹنگ منعقد کر رہے ہیں اور دہلی کانگریس کے بکھرے ہوئے کانگریس کارکنان و لیڈران کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسی ضمن میں آج آزاد مارکیٹ میں ضلع نائب صدر محمد سعید خان کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں مہمان خصوصی کے طور پر چودھری متین احمد نے شرکت کی۔ میٹنگ میں سابق رکن اسمبلی راجیش جین، سابق کونسلر پریرنا سنگھ، سابق کونسلر ٹھاکر داس، بلاک صدر راجو پنڈت، دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید وغیرہ نے بھی شرکت کی۔

Published: undefined

اس دوران چودھری متین احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس پارٹی کے لیڈران و کارکنان کی خوبی رہی ہے کہ وہ ہمیشہ عوا م کے درمیان رہ کر ان کے مسائل سنتے ہیں اور ان مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن کچھ سالوں سے لوگوں نے بدلاﺅ کے چکر میں آکر کانگریس پارٹی کو چھوڑ دیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ لوگ اب اپنے آپ کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں اور کانگریس کے دور کو یاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کانگریس کے لیڈران و کارکنان نے آئندہ 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کیلئے کمر کس لی ہے اور کانگریس 250 وارڈوں کے لیے ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ لیا ہے، جس کی رپورٹ جلد از جلد جمع کرانی ہے۔

Published: undefined

چودھری متین احمد نے کانگریس لیڈران و کارکنان سے کہا کہ آپ لوگ کانگریس پارٹی کے سپاہی ہیں اور زمینی سطح پر کس طرح کام کرنا ہے اس سے بخوبی واقف ہیں۔ اپنے اپنے وارڈس میں کانگریس کے کارواں کو آگے بڑھانے کیلئے وارڈ میں ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو اپنے اپنے سماج میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہوں اور ہر سرگرمیوں میں سرگرم نظر آتے ہوں۔

Published: undefined

چودھری متین نے کہا کہ آج عوام مرکزی و دہلی دونوں حکومتوں کی عوام مخالف پالیسی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔ کانگریس کے دور حکومت میں لوگوں کے پاس روزگار تھا، لوگ خوشی خوشی اپنا کاروبار کرتے تھے، لیکن آج مارکیٹوں کے حالات دیکھ کر لوگ کانگریس کے دور کو یاد کرتے ہیں اور بدلاﺅ چاہتے ہیں۔

Published: undefined

اس موقع پر کانگریس لیڈران نے زمینی سطح پر کس طرح کانگریس کو مضبوط کیا جائے، اس سلسلے میں اپنی اپنی رائے پیش کی۔ ساتھ ہی بتایا کہ کن کن جگیہوں پر کانگریس کمزور ہے اور پرانے کارکنان کو کیسے واپس لایا جا سکتا ہے۔ میٹنگ میں مستقبل کو لے کر تبادلہ خیال بھی ہوا اور کچھ اہم امور پر منصوبہ بندی بھی کی گئی۔

Published: undefined

میٹنگ میں راجیش جین، پریرنا سنگھ، اور محمد سعید نے بھی اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ تاہم میٹنگ میں بنائے گئے منصوبے کے حساب سے فوری طور پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اہم شرکاء میں جگل کشور، سنتوش شکلا، رام وچن گوڑ، رینا آرتی، عمران خان، انل کمار شرما، یوسف صدیقی وغیرہ کے نام اہم ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined