پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر چرنجیت سنگھ چنّی 2022 میں ہونے والے پنجاب اسمبلی انتخاب میں مقبولیت کے معاملے میں کافی آگے دکھائی دے رہے ہیں۔ اے بی پی-سی ووٹر-آئی اے این ایس کے سنیپ پول کے نتائج کے مطابق پنجاب کے پہلے دلت وزیر اعلیٰ چنّی 30.9 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے پسندیدہ وزیر اعلیٰ امیدوار ہیں۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ چرنجیت چنّی کی مثبت کارکردگی کے ساتھ ہی سروے میں کانگریس پنجاب میں واپسی کرتی ہوئی دکھائی پڑ رہی ہے۔ حالانکہ اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی (عآپ) اب بھی وہاں دوڑ میں بنی ہوئی ہے۔ چنّی کے بعد وزیر اعلیٰ کے طور پر مقبول چہروں میں کیجریوال 20.8 فیصد، اکالی دل کے سکھبیر بادل 16.1 فیصد اور عآپ کے بھگونت مان 13.0 فیصد پر ہیں۔ اس فہرست میں سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ 7.5 فیصد پر ہیں، جب کہ نوجوت سنگھ سدھو 4.7 فیصد پر ہیں۔
Published: undefined
اتر پردیش میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ 41.4 فیصد کے ساتھ پسندیدہ وزیر اعلیٰ امیدوار کی شکل میں مضبوط ہو رہے ہیں، جب کہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو 31.4 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر دکھائی دے رہے ہیں۔ بی ایس پی چیف مایاوتی 15.6 فیصد اور پرینکا گاندھی 4.9 فیصد کے ساتھ تیسرے اور چوتھے مقام پر ہیں۔
Published: undefined
اتراکھنڈ میں جہاں کانگریس کے ہریش راوت 31.5 فیصد کے ساتھ سب سے مقبول وزیر اعلیٰ بنے ہوئے ہیں، وہیں گزشتہ ایک مہینے میں ان کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ اراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی 27.7 فیصد کے ساتھ راوت سے آگے نکلنے کی دوڑ میں شامل نظر آ رہے ہیں۔ بی جے پی کے انل بلونی 18.3 فیصد اور عآپ کے اجے کوٹھیال 8.8 فیصد پر ہیں۔
Published: undefined
گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت ریاست میں 30.4 فیصد کے ساتھ سب سے مقبول ہیں، جو عآپ سے کافی آگے ہیں، جس نے ابھی تک اپنے وزیر اعلیٰ امیدوار کا نام بھی ظاہر نہیں کیا ہے۔ بغیر نام کا اعلان کیے بھی عآپ کے وزیر اعلیٰ کے لیے 19 فیصد لوگوں نے اپنی رائے ظاہر کی ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے وشوجیت رانے 15.3 فیصد کے ساتھ لوگوں کی نظروں میں زیر اعلیٰ عہدہ کے مقبول امیدوار ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ 690 سیٹوں پر کرائے گئے پانچ ریاستوں کے سنیپ پول میں مجموعی طور پر 107193 لوگوں نے حصہ لیا۔ سروے میں پلس/مائنس 3 فیصد سے پلس/مائنس 5 فیصد کی خامی کا فرق مقرر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined