وزارت دفاع نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کی تقرری سے متعلق تینوں دفاعی فورسز کے قوانین میں ترمیم کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سی ڈی ایس کی تقرری کے لیے حکومت ان افسران کے ناموں پر غور کر سکتی ہے جو لیفٹیننٹ جنرل کے مساوی یا عام مساوی کی شکل میں خدمات دے رہے ہیں۔ یا وہ افسر جو لیفٹیننٹ جنرل یا جنرل کے عہدہ سے سبکدوش ہوئے ہیں، لیکن تقرری کی تاریخ کو 62 سال کی عمر حاصل نہیں کی ہے۔
Published: undefined
یعنی مرکزی حکومت جب چاہے تب لیفٹیننٹ جنرل یا جنرل رینک سے سبکدوش فوجی افسر کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) بنانے کا فیصلہ لے سکتی ہے۔ اس کے لیے وزارت دفاع نے فضائیہ، بحریہ اور بری فوج کے سروس ایکٹ میں تبدیلی کی ہے۔ اس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل یا جنرل یا مساوی رینک سے ریٹائر افسر یا انہی عہدوں پر خدمات انجام دے رہے افسر کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن وہ افسر تقرری کے وقت 62 سال سے زیادہ عمر کا نہیں ہونا چاہیے۔
Published: undefined
62 سال کی عمر سے متعلق حد ڈالنے کی وجہ سے اب انڈین آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے ریٹائرڈ چیف سی ڈی ایس کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں۔ کیونکہ تینوں افواج کے سربراہان کا ریٹائرمنٹ 62 سال کی عمر میں ہوتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ 62 سال کی عمر میں ریٹائر ہوئے ہیں تو سی ڈی ایس نہیں بن پائیں گے۔ جو افسر خدمات انجام دے رہے ہیں اور عمر کی حد پار نہیں کی ہے، وہی سی ڈی ایس بن سکتے ہیں۔
Published: undefined
تین اسٹار والے جنرل یعنی لیفٹیننٹ جنرل، انڈین ایئرفورس کے ایئر مارشل یا پھر بحریہ کے وائس ایڈمیرل 60 سال کی عمر میں سبکدوش ہوتے ہیں۔ یعنی اگر یہ ریٹائر ہو بھی گئے اور عمر 62 سال سے کم ہے تو وہ بھی سی ڈی ایس بن سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ملک کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی موت کے بعد سے سی ڈی ایس کا عہدہ خالی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز