کانگریس پارٹی نے سول سروسز میں کیڈر تقسیم کرنے کے اصولوں میں مجوزہ تبدیلی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا مقصد صرف اور صرف اداروں کو برباد کرنا ہے۔
کانگریس نے بروز پیر کہا کہ سول سروسز میں کیڈر تقسیم کے اصولوں میں جو تبدیلی کے حوالہ سے جو تجویز لائی جا رہی ہے کانگریس پارٹی اس کی مخلافت کرتی ہے۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ اگر سول سروسز کے کیڈر تقسیم کے اصولوں میں تبدیلی کی گئی تو یونین پبلک سروس کمیشن کی میرٹ لسٹ کا کوئی مطلب نہیں رہ جائے گا۔
رندیپ سرجے والا نے مزید کہا ’’مودی جی نے سول سروسز کی میرٹ لسٹ کے لئے جو تجویز تیار کی ہے، اس سے ادارے کو نقصان ہوگا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ نئے اصولوں سے حکومت کو کیڈر تقسیم میں من مرضی کرنے کی چھوٹ مل جائے گی جو ناقابل تلافی ہے۔ سرجے والا نے اپنے ٹوئٹ میں اس تجویز کی کاپی بھی پوسٹ کی ہے جس میں کیڈر تقسیم کے اصولوں میں تبدیلی کی بات کہی گئی ہے۔
Published: 22 May 2018, 8:59 AM IST
وہیں کانگریس کے رہنما احمد پٹیل نے کہا کہ صرف فاؤنڈیشن کورس کی بنیاد پر آئی اے ایس-آئی پی ایس کی میرٹ لسٹ طے کرنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان محنتی او بی سی، دلتوں اور آدی واسی طلباء کے ساتھ زیادتی ہے، جو دن-رات ایک کرکے اس مقام تک پہنچتے ہیں۔ اس سے آنے والے دنوں میں ان کے لئے مواقع کم ہوں گے۔ انہوں نے اسے ریزرویشن میں تبدیلی کی ایک اور سازش قرار دیا ہے۔
Published: 22 May 2018, 8:59 AM IST
علاوہ ازیں کانگریس کے رہنما آنند شرما نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس سب کے لئے آئین میں طے شدہ اصول موجود ہیں کہ جو لوگ کامیاب ہوتے ہیں انہیں میرٹ کی بنیاد پر کیڈر دیا جاتا ہے۔ لیکن پی ایم او کے اشاروں پر چلنے والی یہ حکومت انڈین سول سروسز کی غیر جانبداری سے سمجھوتہ کرنا چاہتی ہے، یہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے حکومت کو ایسا نہ کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ انہوں نے اسے سنگھ کے اشارے پر بیوروکریسی کے بھگواکرن سے تعبیر کیا۔ آنند شرما نے کہا کہ کانگریس اس مدے کو پارلیمنٹ میں اٹھائے گی۔
Published: 22 May 2018, 8:59 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 May 2018, 8:59 AM IST