22 دنوں تک دنیا کے مدار میں رہنے کے بعد منگل کی دیر شب چندریان-2 بالآخر چاند کی طرف آگے بڑھ گیا ہے۔ ہندوستانی خلائی ریسرچ ادارہ اِسرو نے اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ چندریان-2 کو چاند کی راہ پر بھیجنے کے لیے ٹرانس لونر انجکشن نامی عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس دوران اسپیس کرافٹ کا لیکوئڈ انجن 1203 سیکنڈ کے لیے فائر کیا گیا، جس سے لانچنگ کے بعد 22 دن تک زمین کے مدار میں رہنے کے بعد چندریان-2 چاند کی جانب آگے بڑھ گیا۔
Published: 14 Aug 2019, 5:10 PM IST
اِسرو کے چیئرمین کے. سیون کے مطابق 6 دنوں تک چاند کی طرف بڑھتے ہوئے چندریان 4.1 لاکھ کلو میٹر کی دوری طے کرے گا اور 20 اگست کو چاند کے مدار میں داخل ہوگا۔
Published: 14 Aug 2019, 5:10 PM IST
اِسرو نے کہا کہ "اس کے ساتھ ہی چندریان-2 نے لونر ٹرانسفر ٹرانجیکٹری میں داخلہ پا لیا ہے۔ اس سے پہلے اسپیس کرافٹ کی آربٹ 23 جولائی سے 6 اگست 2019 کے درمیان پانچ گنا بڑھایا گیا تھا۔"
Published: 14 Aug 2019, 5:10 PM IST
واضح رہے کہ چندریان کو پہلے 15 جولائی کو لانچ کیا جانا تھا لیکن کچھ تکنیکی خامی کے سبب اس کی لانچنگ کی تاریخ کو مزید آگے بڑھا دیا گیا تھا۔ اسرو کے سائنسدانوں نے لانچ سے کچھ گھنٹوں پہلے ہی چندریان میں تکنیکی خامی کا پتہ لگایا تھا۔ اس کے بعد 22 جولائی کو جی ایس ایل وی ایس کے-3 راکٹ کی مدد سے کامیابی کے ساتھ اس کی لانچنگ ہوئی تھی۔ لانچ کیے جانے کے بعد سے چندریان-2 کے سبھی سسٹم معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ لانچنگ کی تاریخ بدلنے کے باوجود بھی چندریان اپنی طے مدت 20 اگست 2019 کو چاند کے مدار میں داخل ہو جائے گا۔
Published: 14 Aug 2019, 5:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Aug 2019, 5:10 PM IST