قومی خبریں

چندریان-2 سے متعلق چار اہم باتیں جو شاید آپ کو معلوم نہیں...

یہ بات شاید ہی کسی کو معلوم ہوگی کہ اے پی جے عبدالکلام کے مشورہ کے بعد شروع ’مشن چندریان-2‘ کا خرچ ہالی ووڈ کی فلم ’اوتار‘ یا ’اوینجر‘ سے بھی کم رہا۔ اس مشن کا مکمل خرچ تقریباً 978 کروڑ روپے ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

1. اے پی جے عبدالکلام نے چندریان 2کامشورہ دیاتھا

سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبداکلام جو ایرو سائنس داں تھے، نے دس سال قبل چندریان2کا اسرو کومشورہ دیا تھا۔2008میں چندریان 1نے چاند کی سطح پر پانی کی موجودگی کو پایا تھا۔اس کی تصدیق امریکی خلائی ادارہ ناسا نے بھی کی تھی۔ڈاکٹر کلام نے ممبئی میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرو اور ناسا کو چاہیے کہ وہ چندریان 2مشن میں robotic penetratorلگائے تاکہ چاند پر پانی کے سالموں کی موجودگی کے بارے میں تجزیہ کیاجاسکے۔ انہوں نے امریکہ کے کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی امریکہ کے دورہ کے دوران ہوئے تبادلہ خیال کے سیشن میں یہ مشورے دیئے تھے۔ڈاکٹر کلام نے خلائی سائنس دانوں کو یہ بھی مشورہ دیا تھا کہ وہ 2050تک ایک کیلوگرام کی خلائی گاڑی تیار کریں اور اس کے مصارف 20ہزار امریکی ڈالر سے گھٹاکر 2000امریکی ڈالر کیے جائیں۔

Published: 22 Jul 2019, 10:10 PM IST

2. چندریان 2کا خرچ ہالی ووڈ کی فلم ’اوتار‘ اور ’اوینجر‘ سے بھی کم

ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو)کی جانب سے آج چھوڑے گئے چندریان 2مشن کا خرچ ہالی ووڈ کی فلم اوتار اور اوینجر سے بھی کم ہے۔یہ دونوں فلمیں ہالی ووڈ کی بڑے بجٹ والی فلمیں ہیں۔چندریان 2کامکمل خرچ 978کروڑ ہے جس میں 603کروڑ روپئے مشن کے مصارف اور 375کروڑ روپئے اس کی لانچنگ کے لئے ہیں جبکہ حال ہی میں ریلیز ہالی ووڈ فلم اوینجر کی تیاری 2443کروڑ روپئے کے بجٹ سے کی گئی ہے۔ ایک اور ہالی ووڈ فلم اوتار جو 2009میں ریلیز کی گئی، کا بجٹ 3282کروڑ روپئے ہے۔چندریان 2کے مصارف ہالی ووڈ کی دیگر مقبول فلموں بشمول اسپائیڈر مین 3،ٹائیٹیک (1997)میں ریلیز سے بھی کم ہے۔ٹائیٹکیک کا بجٹ 284,031,919ڈالر رہا۔اسرو نے کم مصارف والے پروجیکٹس میں اعزاز حاصل کیا ہے۔تخمینہ کے مطابق امریکہ نے اپولو مشن برائے چاند کے لئے 25بلین ڈالر صرف کیے تھے جو موجودہ دورمیں 100بلین ڈالر ہوتے ہیں۔اس مشن کے ذریعہ نیل آرم اسٹرانگ کو چاند پر بھیجا گیا تھا۔بین الاقوامی تنظیم برائے معاشی امداد و ترقی کی رپورٹ کے مطابق چین کے چینج 4لونار کرافٹ نے جنوری میں چاند پر قدم جمایا اور اس کے مکمل خلائی مشن پر 8.4بلین ڈالرس کے اخراجات آئے۔

Published: 22 Jul 2019, 10:10 PM IST

3. چندریان 2مشن میں پہلی مرتبہ خواتین کا اہم رول رہا

چندریان 2کے تقریبا 30فیصد ارکان بشمول پروجیکٹ ڈائرکٹر اور مشن ڈائریکٹر خواتین ہیں۔ان دو خواتین کا اس مشن میں کافی اہم رول رہا ہے۔اس لحاظ سے خواتین کا رول اسرو کے اس شاندار مشن کے لئے کافی اہم رہا۔ملک میں چاہے سیاست ہویا پھر کھیل کو د یا پھر کوئی او رشعبہ خواتین کا ہر شعبہ میں کلیدی کردار رہا ہے اور اب سائنس وٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ خلائی پروجیکٹس و مشن میں بھی صنف نازک کا اہم رول دیکھاجارہا ہے۔چندریان مشن 2کی کمان بھی خواتین کے ہاتھ رہی۔اسروکے ذرائع کے مطابق پروجیکٹ ڈائرکٹر ایم ونیتا الکٹرانکس سسٹم انجینئر ہیں۔ونیتا جو ہندوستان کے ریموٹ سنسنگ سٹلائیٹ کے لئے ڈاٹا ہینڈلنگ سسٹمس کے لئے ذمہ دار ہیں،نے ابتدا میں اس تاریخی ذمہ داری کو قبول کرنے میں ہچکچاہٹ سے کام لیا تاہم بعد ازاں وہ اس کے لئے تیار ہوگئیں۔انہیں 2006میں بہترخاتون سائنس داں کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔اس مشن کی ڈائریکٹر ریتو کریدھل ہیں جو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنسس بنگالورو سے ایرواسپیس انجینئرنگ میں ماسٹرس کی ڈگری رکھتی ہیں۔ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خلائی مشن کی ذمہ داری خواتین کو دی گئی ہے۔ریتو کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے ان کو مشن ڈائرکٹر بنایاگیا ہے۔چندریان 2میں 30فیصد خواتین نے الگ الگ ذمہ داری نبھائی ہے۔ ریتوکو راکٹ ویمن آف انڈیا بھی کہا جاتا ہے۔وہ مارس آربیٹر مشن میں آپریشنس ڈائریکٹر بھی رہ چکی ہیں۔ان کے پاس ایرو اسپیس میں انجینئرنگ کی ڈگری ہے۔2007میں انہوں نے اے پی جے عبدالکلام سے اسرو ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ایم ونیتا چندریان 2میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ہیں۔ونیتا ڈیزائن انجینئر ہیں۔وہ 2006میں بیسٹ ویمن سائنٹسٹ ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔کئی برسوں سے سٹلائیٹ پر کام کرنے والی ونیتا کو اس مشن کے تمام پہلوؤں کو دیکھنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔پروجیکٹ کا ہر کام ان کی نگرانی میں ہوا۔اسرو کے صرف چندریان 2مشن میں ہی نہیں بلکہ مریخ کے مشن میں بھی خاتون سائنسدانوں نے اہم کردار ادا کیا۔

Published: 22 Jul 2019, 10:10 PM IST

4. چندریان 2کا مشاہدہ کرنے کے لیے اسرو نے بنائی بڑی گیلری

ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو)نے چندریان 2کا مشاہدہ کرنے کی سہولت پہنچاتے ہوئے ایک بڑی گیلری بنائی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے چندریان 2کامشاہدہ کیا۔چندریان مشن کو چھوڑنے کے مقام کے حدود میں سبری گریجن کالونی میں تقریباً 60ایکڑ کی جنگلاتی اراضی پر یہ گیلری بنائی گئی تھی جس میں تقریبا ًپانچ ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی تھی۔ان افراد نے اس بڑے راکٹ کو چھوڑنے کا مشاہدہ کیا۔اس ماہ کی 15تاریخ کو چندریان مشن 2میں تکنیکی خرابی کے سبب اس کی لانچنگ کو ملتوی کردیاگیا تھا جس کے سبب اس کا مشاہدہ کرنے کے لئے آئے افراد میں مایوسی دیکھی گئی تھی۔قبل ازیں آن لائن ناموں کا اندراج کروانے والوں کو سیریل نمبر کے لحاظ سے پاسس جاری کیے گئے جنہوں نے اس راکٹ کو چھوڑنے کامشاہدہ کیا۔

Published: 22 Jul 2019, 10:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Jul 2019, 10:10 PM IST