چندریان-3 کامیابی لانچنگ کے بعد تیز رفتاری کے ساتھ چاند کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان کا تیسرا چاند مشن کئی سائنسدانوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہی سائنسداں میں سے ایک ہیں ریتو کریدھال، جنھیں آج سبھی ’راکٹ لیڈی‘ اور ’راکٹ وومن‘ کے نام سے پکار رہے ہیں۔ لکھنؤ کی بیٹی ریتو کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ بچپن سے ہی انھیں آسمان سے بہت دلچسپی تھی۔ جب بھی انھیں خالی وقت ملتا تھا تو اپنے اسکول کے میدان میں تنہا بیٹھی دیر تک آسمان کو ٹکٹکی لگائے دیکھتی رہتی تھیں۔ آخر کار آسمان سے اپنی اس دلچسپی کو ایک تعبیر دیتے ہوئے انھوں نے چندریان-3 میں اہم تعاون پیش کیا۔
Published: undefined
ریتو کریدھال ہی ہیں جن کی قیادت میں چندریان-3 اپنے سفر پر روانہ ہوا ہے۔ آج دوپہر 2.35 بجے جب چندریان-3 لانچ ہوا تو تیزی کے ساتھ آسمان کی طرف بڑھا، اور پھر آسمان کا سینہ چیرتے ہوئے چاند کی طرف روانہ ہو گیا۔ اس چاند مشن میں ریتو کے تعاون اور اس کی کارکردگی پر اب پورا ملک انھیں مبارکبار پیش کر رہا ہے۔ ساتھ ہی ان کے اسکول کا اسٹاف بھی ریتو پر فخر کر رہا ہے۔
Published: undefined
ریتو نے ابتدائی تعلیم لکھنؤ کے راجہ جی پورم واقع ایک پرائیویٹ اسکول سے حاصل کی۔ ریتو کے اساتذہ بتاتے ہیں کہ ریتو کوئی معمولی لڑکی نہیں تھی۔ جب بھی اس کے پاس خالی وقت ہوتا تھا تو خاموشی کے ساتھ اسمبلی گراؤنڈ میں چلی جاتی اور وہیں بیٹھ کر آسمان کی طرف دیکھا کرتی تھی۔ انہی دنوں اس نے اپنا ہدف سب کو بتا دیا تھا۔ وہ کہتی تھی کہ ’’ایک دن آسمان کا سینہ چیر کر رہوں گی‘‘، اور آج اس نے ایسا کر دکھایا۔ ٹیچرس کا کہنا ہے کہ دیگر اسٹوڈنٹس کو جہاں سائنس کے تجربات بوجھل معلوم ہوتے تھے، وہیں ریتو کے لیے یہ کھیل تھا۔ وہ ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی سوچتی اور لیباریٹری میں اسے پورا کرنے کی کوشش کرتی تھی۔ اتنا ہی نہیں، جب کوئی بچہ اپنا ہوم ورک کر کے نہیں لاتا تھا تو ریتو خود آگے بڑھ کر بچوں کا ہوم وَرک کراتی تھی۔
Published: undefined
ریتو کی ایک اسکول ٹیچر کا کہنا ہے کہ آج ہمیں فخر ہو رہا ہے کہ اسکول کے میدان میں بیٹھ کر آسمان نہارنے (دیکھنے) والی ریتو کو آج پورا ملک نہار رہا ہے۔ ٹیچرس کے مطابق ریتو نے نہ صرف اپنے کنبہ کا، بلکہ اپنے اسکول اور اپنے ملک کا نام بھی روشن کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined