قومی خبریں

چندریان-3 نے بھیجی خلا سے لی گئی چاند اور زمین کی تصویریں، اِسرو نے سوشل میڈیا پر دی جانکاری

اِسرو کے ذریعہ جاری کی گئی تازہ تصویروں میں اوشنس پروسیلرم (سمندری طوفان) کے ساتھ ساتھ چاند کی سطح پر بڑے، تاریک میدانوں میں سے ایک، ایڈنگٹن، ایرسٹارچس اور پائتھاگورس کریٹر کو نشان زد کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چندریان-3 سے لی گئی زمین کی تصویر</p></div>

چندریان-3 سے لی گئی زمین کی تصویر

 

تصویر سوشل میڈیا

ہندوستان کا تیسرا چاند مشن یعنی ’چندریان-3‘ تیزی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس درمیان انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اِسرو) نے ایک بار پھر چندریان-3 کے کیمرے سے لی ہوئی چاند اور زمین کی تصویریں جاری کی ہیں۔ اِسرو نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ایک تصویر زمین کی ہے جسے لینڈر کیمرے نے لانچ کے ایک دن بعد لیا تھا۔ دوسری طرف چندریان-3 کے چاند کے مدار میں داخل ہونے کے ایک دن بعد کی ہے، یہ تصویر 6 اگست کو لی گئی تھی۔

Published: undefined

اِسرو کے ذریعہ جاری کی گئی تازہ تصویروں میں اوشنس پروسیلرم (سمندری طوفان) کے ساتھ ساتھ چاند کی سطح پر بڑے، تاریک میدانوں میں سے ایک، ایڈنگٹن، ایرسٹارچس اور پائتھاگورس کریٹر کو نشان زد کیا ہے۔ اوشنس پروسیلرم ’سمندروں‘ میں سب سے بڑا ہے، جو چاند کے شمال-جنوب قطب پر 2500 کلومیٹر سے زیادہ تک پھیلا ہے اور تقریباً 4000000 اسکوائر کلومیٹر کے علاقے کا احاطہ کرتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ چندریان-3 گزشتہ ہفتہ کے روز یعنی 5 اگست کو کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار میں داخل ہو گیا تھا۔ چندریان 14 جولائی کو آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹہ واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا تھا۔ سب کچھ منصوبہ کے مطابق رہا تو 23 اگست کو یہ چاند پر اترے گا۔ چندریان-3 کو 9 اگست کی دوپہر تقریباً 2 بجے چاند کے تیسرے مدار میں داخل کرایا گیا۔ اب 14 اگست اور 16 اگست کو اسے چوتھے اور پانچویں مدار میں پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined