قومی خبریں

چندریان-3 نے لانچنگ کے بعد چاند کی طرف اپنا سفر شروع کیا، پی ایم مودی نے پیش کی نیک خواہشات

اِسرو چیف ایس سومناتھ نے بتایا کہ ایل وی ایم 3-ایم 4 راکیٹ نے چندریان 3 کو آربٹ میں نصب کر دیا ہے اور چندریان-3 نے چاند کی طرف اپنا سفر بھی شروع کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چندریان-3، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

چندریان-3، تصویر سوشل میڈیا

 

کروڑوں ہندوستانیوں کی نظر آج چندریان-3 یعنی ہندوستان کے تیسرے چاند مشن کی لانچنگ پر مرکوز تھی۔ ٹھیک 2.35 بجے شری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چندریان-3 کی کامیاب لانچنگ ہوئی اور پھر ستیش دھون خلائی مرکز میں جشن کا دور شروع ہو گیا۔ ہندوستان کے تیسرے چاند مشن کا آغاز انتہائی کامیاب ہوا ہے اور اِسرو چیف ایس سومناتھ کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق ایل وی ایم 3-ایم 4 راکیٹ نے چندریان 3 کو آربٹ میں نصب کر دیا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ چندریان-3 نے تو چاند کی طرف اپنا سفر بھی شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

چندریان-3 کی کامیاب لانچنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے سائنسدانوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہے۔ اس وقت پی ایم مودی فرانس میں ہیں اور انھوں نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’چندریان-3 نے ہندوستان کے خلائی سفر میں ایک نیا باب لکھا ہے۔ یہ ہر ہندوستان کے خوابوں اور امیدوں کی اونچی پرواز ہے۔ یہ خاص حصولیابی ہمارے سائنسدانوں کی انتھک محنت و خود سپردگی کا ثبوت ہے۔ میں ان کے جذبے اور صلاحیت کو سلام کرتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

اِسرو کے سابق سائنسداں نمبی نارائن نے بھی چندریان-3 کی کامیاب لانچنگ کے لیے اِسرو ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’میں اِسرو ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں... امید کرتے ہیں کہ ہمارے سامنے ایک بہت ہی کامیاب مشن ہوگا۔‘‘ علاوہ ازیں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، مرکزی وزیر منسکھ منڈاویا، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما، سابق مرکزی وزیر جئے رام رمیش اور دیگر سیاسی و سماجی ہستیوں نے بھی سائنسدانوں کو چندریان-3 کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد پیش کی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آج صبح سے ہی ستیش دھون خلائی مرکز میں کافی ہلچل دیکھنے کو مل رہی تھی۔ چندریان-3 کی لانچنگ کی پوری تیاری ہو چکی تھی اور پورے ملک میں اس کی کامیابی کے لیے لوگ دعائیں کر رہے تھے۔ قبل سے مقررہ وقت 2.35 بجے چندریان-3 کو لانچ کیا گیا، اور اس کے ساتھ ہی سبھی کے چہرے کھِل اٹھے۔ چندریان-3 لانچ ہونے کے بعد بوسٹر اور پے لوڈ کو راکیٹ سے الگ کر دیا گیا، پھر چندریان-3 کا لانچ تیسرے اور آخری مرحلے میں پہنچا جب کرایوجنک انجن اسٹارٹ ہوا اور نچدریان کو لے کر وہ آگے کی طرف بڑھ گیا۔ بعد ازاں مشن ڈائریکٹر ایس موہن کمار نے جانکاری دی کہ چندریان-3 کامیابی کے ساتھ آربٹ میں نصب ہو گیا۔ یعنی چندریان-3 کامیاب لانچنگ کے بعد چاند کے سفر پر آگے بڑھ گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined