چندریان-2: آخری 15 منٹوں میں کیوں تھم جائیں گی سائنسدانوں کی سانسیں؟
ڈیڑھ مہینے قبل چاند پر ہندوستانی پرچم لہرانے کے لیے روانہ ہوا چندریان-2 ہفتہ کی علی الصبح اس کی سطح پر اترے گا۔ 1.30 سے 2.30 بجے کے درمیان لینڈر ’وکرم‘ کے چاند پر اترتے ہی ہندوستان تاریخ رقم کر دے گا۔
By قومی آواز بیورو
تصویر سوشل میڈیا
خلاء میں تاریخ رقم کرنے کے لیے ہندوستان پوری طرح تیار ہے۔ تقریباً ڈیڑھ مہینے قبل چاند پر ہندوستانی پرچم لہرانے کے لیے چلا چندریان-2 جمعہ کی دیر شب یعنی ہفتہ کی علی الصبح اس کی سطح پر اترے گا۔ امید ہے کہ چندریان-2 کا لینڈر ’وکرم‘ رات 1.30 سے 2.30 بجے کے درمیان چاند پر قدم رکھے گا اور اس کے ساتھ ہی ہندوستان ایک نیا تاریخ رقم کر دے گا۔ یہ ایسا لمحہ ہوگا جب دنیا بھر کی نگاہیں ہندوستانی مشن پر ہی مرکوز ہوں گی۔ چاند پر اترنے سے قبل کا 15 منٹ سائنسدانوں کے لیے سانسیں تھامنے والا ہوگا۔
Published: 06 Sep 2019, 2:10 PM IST
دراصل آخری 15 منٹ چندریان-2 کے لیے بہت بڑا امتحان ہوگا۔ لینڈر وکرم کی سافٹ لینڈنگ کے بعد ہی اس مشن کو کامیاب مانا جائے گا۔ آئیے جانتے ہیں کہ آخر کے 15 منٹ میں ایسا کیا ہوگا جو اِسرو کے سائنسدانوں کی پیشانی پر شکن لانے والا ہے۔ آخر کیوں اس 15 منٹ کے درمیان سائنسداں خوف میں ہوں گے...!
Published: 06 Sep 2019, 2:10 PM IST
جمعہ کی دیر رات ڈیڑھ بجے کے بعد لینڈر ’وکرم‘ کی اسپیڈ تقریباً 6 کلو میٹر فی سیکنڈ کر دی جائے گی۔ دوسرے لفظوں میں کہیں تو یہ رفتار 21600 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہوگی۔
لینڈنگ کے آخری 15 منٹ کے دوران لینڈر ’وکرم‘ کی اسپیڈ کو بے حد کم کرنا ہوگا۔ اس کی موجودہ اسپیڈ 6 کلو میٹر فی سیکنڈ سے گھٹا کر 2 میٹر فی سیکنڈ پر لانا ہوگا۔ یعنی 7 کلو میٹر فی گھنٹہ۔ اچانک اتنی رفتار کو کم کرنا سائنسدانوں کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔
Published: 06 Sep 2019, 2:10 PM IST
خلاء میں لینڈر وکرم کی رفتار کو کم کرنے کے لیے تھرسٹر کا استعمال کیا جائے گا۔ اس سے اسپیس کرافٹ کی اسپیڈ بڑھائی جاتی ہے۔ لیکن الٹی سمت میں اس کے استعمال سے اسپیس کرافٹ کی اسپیڈ کم ہوتی ہے۔ اسپیس کرافٹ اپنی آگے بڑھنے کی سمت میں ہی تھرسٹر کا استعمال کرے گا جس کی وجہ سے رفتار کم ہو جائے گی۔
لینڈر وکرم کو یہ بھی دھیان رکھنا ہوگا کہ وہ کہاں لینڈ کر رہا ہے۔ یعنی وہ جگہ میدان ہے یا نہیں۔
Published: 06 Sep 2019, 2:10 PM IST
لینڈر کے چاند پر اترنے کے تقریباً 3 گھنٹے بعد اس کے اندر سے روؤر ’پرگیان‘ باہر نکلے گا۔
اِسرو کے سربراہ کے. سیون نے کہا ہے کہ ’سافٹ لینڈنگ‘ دلوں کی دھڑکن تھام دینے والا ثابت ہونے جا رہا ہے کیونکہ اِسرو نے ایسا پہلے کبھی نہیں کیا ہے۔
Published: 06 Sep 2019, 2:10 PM IST
اِسرو اس لیے بھی خوف میں ہے کیونکہ اس سال اپریل میں ہی اسرائیل کا ایک مشن ناکام ہو گیا تھا۔ اسرائیلی سائنسداں لینڈر کی رفتار کم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے اور چاند پر تیز رفتاری کے ساتھ یعنی ’کریش لینڈنگ‘ ہو گئی تھی۔