قومی خبریں

چندرابابو نے سینئر آئی اے ایس، آئی پی ایس افسران سے ملنے سے کیا انکار

این چندرابابو نائیڈو کی انڈاولی واقع رہائش گاہ پر جمعرات کو بڑی تعداد میں سینئر آئی اے ایس، آئی پی ایس افسران اور سینئر لیڈران سے ملاقات کے لئے پہنچے، تاہم انہوں نے کئی افسران سے ملنے سے انکار کر دیا

<div class="paragraphs"><p>چندرابابو نائیڈو / آئی اے این ایس</p></div>

چندرابابو نائیڈو / آئی اے این ایس

 
IANS

وجئے واڑہ: تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سپریمو این چندرابابو نائیڈو کی انڈاولی واقع رہائش گاہ پر جمعرات کو بڑی تعداد میں سینئر آئی اے ایس، آئی پی ایس افسران اور سینئر لیڈران سے ملاقات کے لئے پہنچے، تاہم انہوں نے کئی افسران سے ملنے سے انکار کر دیا۔ ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈی جی پی اے بی وینکٹیشور راؤ نے جمعرات کو نائیڈو سے ملاقات کی۔ وہ 6 دن پہلے ہی ریٹائر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (انٹیلی جنس) پی ایس آر انجانیولو صبح کے وقت نائیڈو سے ملنے ان کی رہائش گاہ گئے۔ تاہم سیکورٹی حکام نے انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی کیونکہ ٹی ڈی پی سربراہ نے انہیں ملاقات کا وقت نہیں دیا تھا۔ اس کے بعد انجانیولو وہاں سے واپس چلے گئے۔

Published: undefined

ایک اور سینئر آئی پی ایس افسر اور آئی جی پی کولی رگھورامی ریڈی جنہوں نے ایس آئی ٹی کے سربراہ کی حیثیت سے نائیڈو کو اسکل ڈیولپمنٹ کیس میں گرفتار کیا تھا، آج صبح ٹی ڈی پی سربراہ کی رہائش گاہ پر گئے لیکن انہوں نے ان سے بھی ملنا پسند نہیں کیا۔ اس سے قبل کولی رگھورامی ریڈی کو تمام عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا اور بدھ کو پولیس ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

Published: undefined

ٹی ڈی پی ذرائع کے مطابق کئی سینئر آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران نے نائیڈو سے فون پر بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے بات کرنے سے احتراز کیا۔

واضح رہے کہ سینئر آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران، جنہوں نے ٹی ڈی پی کے کئی لیڈروں کو گرفتار کیا تھا اور وائی ایس آر سی پی کے پکے وفاداروں کے طور پر جانے جاتے تھے، اب اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نائیڈو نے آج نو منتخب ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ کی اور وہ کل قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی جا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined