ٹی ڈی پی (تیلگو دیشم پارٹی) چیف چندرابابو نائیڈو آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا جلد ہی حلف لینے والے ہیں۔ حلف برداری کے لیے 9 جون کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، لیکن اب اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تازہ جانکاری کے مطابق اب وہ 12 جون کو وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیں گے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق چندرابابو نائیڈو کی حلف برداری تقریب سے متعلق تاریخ میں تبدیلی کی گئی کیونکہ نریندر مودی بھی جلد ہی وزیر اعظم عہدہ کا حلف لینے والے ہیں۔ پی ایم مودی نے بدھ کے روز صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو اپنا استعفیٰ نامہ سونپ دیا تھا۔ یہ استعفیٰ صدر جمہوریہ نے منظور بھی کر لیا اور ساتھ ہی نئی حکومت کی تشکیل تک کارگزار وزیر اعظم بنے رہنے کی گزارش کی تھی۔
Published: undefined
بہرحال، چندرابابو نائیڈو ایک طرف آندھرا پردیش میں حکومت تشکیل دینے کی تیاری کر رہے ہیں، اور دوسری طرف وہ مرکزی حکومت کی تشکیل میں ’کنگ میکر‘ بن کر سامنے آئے ہیں۔ این ڈی اے نے لگاتار تیسری مرتبہ اکثریت حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ حالانکہ بی جے پی اس مرتبہ لوک سبھا انتخاب میں تنہا اکثریت حاصل کرنے سے محروم رہ گئی۔ اسے 240 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں جو کہ جادوئی نمبر سے 32 کم ہے۔
Published: undefined
جہاں تک آندھرا پردیش اسمبلی انتخاب کا سوال ہے، ٹی ڈی پی 135 سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بنی ہے۔ یہاں جَن سینا نے 21 اور بی جے پی نے 8 سیٹوں پر قبضہ کیا ہے۔ وائی ایس آر کانگریس محض 11 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر سکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined