قومی خبریں

امت شاہ کا خط جھوٹ اور گھمنڈ کا پلندہ: چندرا بابو نائیڈو

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے امت شاہ کے خط پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکز نے آندھرا پردیش کو نظر انداز کر کے شمال مشرق کی ریاستوں کو خصوصی سہولیات مہیا کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا تیلگو دیشم پارٹی سپریمو این چندرا بابو نائیڈو

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ اور تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) سپریمو این چندرا بابو نائیڈو نے بی جے پی سپریمو امت شاہ کے خط کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس خط میں بھی بی جے پی کا گھمنڈ ہی جھلک رہا ہے۔ امت شاہ نے چندرا بابو نائیڈو کو تحریر کردہ خط میں کہا تھا کہ این ڈی اے حکومت سے الگ ہونے کا نائیڈو کا فیصلہ یکطرفہ اور سیاسی جذبہ سے متاثر تھا۔

چندرا بابو نائیڈو نے اسمبلی میں بی جے پی صدر کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’امت شاہ کا خط جھوٹ کا پلندہ ہے جس سے ان کے رویے کا پتہ چلتا ہے۔ مرکز تو ابھی شمال مشرق کی ریاستوں کو خصوصی سہولیات مہیا کرا رہی ہے۔ اگر آندھرا پردیش کو بھی اس طرح کی سہولیات دی گئی ہوتیں تو یہاں کئی ساری انڈسٹری ابھی تک آ چکی ہوتیں۔‘‘

Published: undefined

نائیڈو نے کہا کہ ’’امت شاہ نے اپنے خط میں کہا کہ مرکز نے آندھرا پردیش کو کئی سارے فنڈ دیے ہیں جس کا ہم استعمال نہیں کر سکے ہیں۔ وہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ آندھرا پردیش کی حکومت اہل نہیں ہے۔ ہماری حکومت کا جی ڈی پی اچھا ہے اور زراعت سمیت کئی قومی اعزاز مل چکے ہیں۔ یہ ہے ہماری صلاحیت۔ آپ کیوں جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined