قومی خبریں

چندرا بابونائیڈو نے دہلی کے دورے کے دوران مودی اور دیگر وزراء سے ملاقات کی

واضح رہے چندرا بابو نائیڈو نے لوک سبھا اور آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات میں زبردست واپسی کی ہے۔ مرکز میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس حکومت میں ٹی ڈی پی کا کردار اہم ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

مرکز میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت کے ایک اہم اتحادی تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے جمعرات کو دارالحکومت میں وزیر اعظم نریندر مودی اور کئی مرکزی محکموں کے وزراء سے ملاقات کرکے ریاست کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ویسے ان کی وزیر اعظم سے ملاقات کو سیدھے طور پر نہیں دیکھا جاتا ۔

Published: undefined

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد چندرا بابو  نائیڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وزیر اعظم  مودی کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ گفتگو کا اہم موضوع آندھرا پردیش کے عوام کی فلاح و بہبود اور ریاست کی ترقی سے متعلق مسائل تھے۔انہوں نے کہا، ’’مجھے یقین ہے کہ مودی کی قیادت میں ہماری ریاست ریاستوں کے درمیان ایک پاور ہاؤس کے طور پر ابھرے گی۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے چندرا بابو  نائیڈو نے لوک سبھا اور آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات میں زبردست واپسی کی ہے۔ مرکز میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس حکومت میں ٹی ڈی پی کا کردار اہم ہے۔ دہلی میں اپنے قیام کے دوران وزیر اعلیٰ نے سطحی سڑکوں اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری، وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل اور شہری ترقیات اور مکانات کے وزیر منوہر لال سے بھی ملاقات کرکے ریاست کی اسکیموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

نائیڈو نے وزیر گڈکری کے ساتھ ریاست میں نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے افسران بھی شامل تھے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر سڑکوں کے منصوبوں کو تیز کریں گی اور شاہراہیں ترقی اور خوشحالی کا راستہ بنیں گی۔

Published: undefined

چندرا بابو  نائیڈو نے وزیر تجارت پیوش  گوئل کے ساتھ تجارت اور صنعت سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے سے کام کرتے ہوئے ہم آندھرا پردیش میں امکانات کے نئے دروازے کھولیں گے۔

Published: undefined

ٹی ڈی پی کے مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو کنجراپو اور دیہی ترقیات اور مواصلات کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی بھی شہری ترقی کے وزیر مسٹر منوہر لال کے ساتھ وزیر اعلیٰ کی ملاقات میں موجود تھے۔ میٹنگ کے بارے میں منوہر لال نے سوشل میڈیا پر کہا کہ انہوں نے نائیڈو کے ساتھ بات چیت کی کہ کس طرح آندھرا پردیش میں خوشحالی اور اقتصادی ترقی کے امکانات کو وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بڑھایا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

چندرا بابو نائیڈو نے زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان سے بھی ایک بشکریہ ملاقات کی اور آندھرا پردیش میں زراعت کی ترقی اور کسانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ریاست میں دیہی ترقی کے منصوبوں کو تیز کرنے کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined