قومی خبریں

چنڈی گڑھ: نائٹ کلب کے باہر زوردار دھماکہ، پولیس اور فارینسک ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

چنڈی گڑھ کے سیکٹر-26 میں نائٹ کلب کے باہر دھماکہ ہوا جس سے کلب کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک گڈھا بن گیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزیر اعظم مودی 3 دسمبر کو شہر کا دورہ کریں گے

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

پنجاب کے چنڈی گڑھ کے تحت پڑنے والے سیکٹر-26 میں واقع 'دی اورا کلب' کے باہر منگل کی صبح دو زوردار دھماکے ہوئے۔ اس سے وہاں موجود لوگوں میں افرا تفری مچ گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت دیگر 5 ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور جانچ شروع کر دی۔ رپورٹ کے مطابق نامعلوم بائک سواروں نے دیسی بم پھینک کر ان دھماکوں کو انجام دیا۔ واقعہ کے بعد دونوں نوجوان موقع سے فرار ہو گئے۔

Published: undefined

دھماکہ میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا لیکن کلب کے شیشے ٹوٹ گئے۔ زمین پر رکھے گملے پھوٹ گئے اور 7 سے 8 انچ کا گڈھا ہو گیا۔ چنڈی گڑھ پولیس نے فارینسک جانچ ٹیم موقع پر بلائی۔ افسر اور فارینسک ایکسپرٹ جانچ میں لگے ہیں۔ اس سلسلے میں ابھی تک پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ وصولی سے جڑا بھی ہو سکتا ہے۔ کیونکہ چنڈی گڑھ کے کئی کلب مالکوں سے گینگسٹر وصولی کر چکے ہیں اور کئی کو دھمکی بھی مل چکی ہے۔ کچھ دن پہلے کلبوں میں باؤنسر بھیجنے کی ایجنسی رکھنے والے نوجوان پر بھی رنگداری نہیں دینے پر جان لیوا حملہ کیا گیا تھا۔

Published: undefined

اس سے پہلے بھی چنڈی گڑھ کے پاش علاقے سیکٹر-10 میں ایک کوٹھی میں ہینڈ گرینیڈ پھینکے جانے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ یہ ہینڈ گرینیڈ سیکٹر-10 میں واقع مکان نمبر 575 میں پھینکا گیا تھا۔ اس حملے کو آٹو میں سوار ہو کر آئے تین نامعلوم نوجوانوں کے ذریعہ انجام دیا گیا تھا، جس میں انہوں نے باہر سے ہی کوٹھی کے اندر ہینڈ گرینیڈ پھینک دیا۔ اس دھماکے سے کوٹھی کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی تھیں۔

غور طلب ہے کہ 3 دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی چنڈی گڑھ میں تین نئے فوجداری قوانین کو نافذ کیے جانے کا جائزہ لینے کے لیے پہنچیں گے۔ اس سلسلے میں چنڈی گڑھ انتظامیہ نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں لیکن اس کے باوجود دھماکہ ہو جانا باعث تشویش ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined