آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو افسر چندا کوچر اور ان کے شوہر دیپک کوچر کو بامبے ہائی کورٹ نے راحت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ دراصل دونوں نے سی بی آئی کے ذریعہ کی گئی اپنی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ لیکن ویکیشن کورٹ نے ان کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ کورٹ نے کہا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گا۔ کورٹ نے چندا کوچر اور ان کے شوہر کو چھٹیاں ختم ہونے کے بعد ریگولر بنچ میں عرضی داخل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیوکون کو غیر قانونی طریقے سے قرض دینے کے معاملے کا سامنا کر رہی چندا کوچر کی طرف سے بات رکھتے ہوئے ان کے وکیل نے کہا کہ سی بی آئی نے ان کی گرفتاری سے پہلے کوئی منظوری نہیں لی، جو قانون کے تحت ضروری ہے۔ حالانکہ بامبے ہائی کورٹ نے اس معاملے میں مداخلت سے انکار کر دیا۔ سی بی آئی نے جمعہ کی شب چندا کوچر اور دیپک کوچر کو مختصر پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔ سی بی آئی نے الزام عائد کیا تھا کہ دونوں نے سوالوں کا جواب دینے میں ٹال مٹول والا رویہ اختیار کیا اور جانچ میں تعاون نہیں کیا۔
Published: undefined
بہرحال، بتایا جاتا ہے کہ چندا کوچر اور ان کے شوہر نے اپنی عرضی میں سی بی آئی کے ایف آئی آر کو رد کرنے کی بھی اپیل کی تھی۔ لیکن تعطیل میں سماعت کر رہی ہائی کورٹ کی بنچ نے کہا کہ سماعت کے لیے کوئی جلدبازی نہیں ہے اور عرضی دہندہ 2 جنوری کے بعد ریگولر بنچ میں سماعت کے لیے درخواست کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز