قومی خبریں

چندا کوچر اور ان کے شوہر دیپک کو ملی ضمانت ، بامبے پائی کورٹ نے کہا۔ ’گرفتاری قانون کے مطابق نہیں‘

آئی سی آئی سی آئی بینک اور ویڈیوکون گھوٹالے معاملے میں  بامبے ہائی کورٹ نے چندا کوچر اور ان کے کاروباری شوہر دیپک کوچر کو ضمانت دے دی ہے۔

چندا کوچر اور دیپک کوچر، تصویر آئی اے این ایس
چندا کوچر اور دیپک کوچر، تصویر آئی اے این ایس 

آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق سی ای او چندا کوچر اور ان کے کاروباری شوہر دیپک کوچر کو بامبے ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ضمانت کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ 'ان کی گرفتاری قانون کے مطابق نہیں کی گئی'۔

Published: undefined

حکم کو واضح الفاظ میں بیان کرتے ہوئے، عدالت نے کہا، میاں بیوی کی گرفتاری سی آر پی سی کی دفعہ اے 41 کے حکم کے مطابق نہیں ہے'۔ اس کے ساتھ ہی اب سی بی آئی اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔

Published: undefined

 دراصل، 24 دسمبر کو، سی بی آئی نے ان دونوں کو سال 2012 میں ویڈیوکان گروپ کو بینک کے ذریعے قرض کی دھوکہ دہی کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا۔ چندا کوچر اور دیپک کوچر پر الزام لگاتے ہوئے سی بی آئی نے کہا تھا کہ دونوں سوالات کا صحیح جواب نہیں دے رہے ہیں اور ساتھ ہی تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ جس کے بعد دونوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

Published: undefined

سال 2012 میں، آئی سی آئی سی آئی بینک نے ویڈیوکان گروپ کو 3,250 کروڑ روپے کا قرض دیا تھا۔ چندا کوچر کے شوہر دیپک کوچر کی اس میں 50 فیصد کی حصہ داری تھی۔ ساتھ ہی قرض دینے کے بعد یہ این پی اے ہوگیا اور بعد میں اسے بینک فراڈ قرار دیا گیا۔ واضح رہے چندا کوچر کے شوہر دیپک کوچر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ستمبر 2020 میں گرفتار کیا تھا۔ الزام ہے کہ چندا کوچر نے شوہر دیپک کی کمپنی کو فائدہ پہنچایا۔ واضح رہے اس انکشاف کے بعد انہیں سال 2018 میں بینک سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined