ریاستوں میں ضلعی سطح کی انتخابی مشینری کو عام انتخابات کرانے کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے اور متعلقہ حکام کو یہ مانتے ہوئے تیاریاں کرنے کو کہا گیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات 16 اپریل کے آس پاس منعقد ہو سکتے ہیں ،یہ بات دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر کی جانب سے قومی درالحکومت دہلی کے تحت آنے والے ضلعی انتخابی افسران کو 19 جنوری کو بھیجے گئے ایک سرکلر سے سامنے آئی ہے۔ سرکلر میں عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 16 اپریل کو انتخابات کی تاریخ مانتے ہوئے تیار رہیں۔
Published: undefined
اس سرکلر کے جاری ہونے کے بعد انتخابات کی تاریخوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔ منگل کو اس سلسلے میں جاری کردہ وضاحت میں دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے کہا ہے کہ اس سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے انتخابی مشینری کو تمام کاموں کی منصوبہ بندی کرنی ہے اور انہیں وقت پر مکمل کرنا ہے۔
Published: undefined
وضاحت میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ووٹنگ پلان میں ان تیاریوں کی باقاعدہ فہرست ہوتی ہے اور انہیں مکمل کرنے کے لیے اس فہرست میں تیاریاں شروع کرنے اور تیاریاں مکمل کرنے کے لیے وقت دیا گیا ہوتا ہے اور اس کے لیے ایک ’فرضی انتخابات کی تاریخ‘ تجویز کی جاتی ہے۔ انتخابی مشینری کواس تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابی تیاریوں کی منصوبہ بندی اور اسے وقت پر مکمل کرنا ہوتا ہے۔
Published: undefined
دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کی ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چونکہ انتخابات کی تمام تیاریاں ضلع الیکشن/ضلع پولنگ افسران کو کرنی ہوتی ہیں، اس لیے انہیں انتخابات کی تیاریوں کے لئے 19 جنوری کے سرکلر میں انتخابات کی تاریخ 16 اپریل تجویز کی گئی ہے۔
Published: undefined
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 16 اپریل کی تاریخ "مکمل طور پر پیشگی تیاریوں کے لئے" تجویز کی گئی ہے اور اس کا آئندہ لوک سبھا انتخابات کی اصل تاریخ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اصل تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن آف انڈیا "مقررہ وقت پر" کرے گا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سترہویں لوک سبھا کے انتخابات 2019 میں 11 اپریل سے 19 مئی تک سات مرحلوں میں ہوئے تھے۔ اس طرح اٹھارویں لوک سبھا کے ارکان کے انتخاب کا عمل بھی اس سال اپریل کے وسط تک شروع کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined