نئی دہلی: محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق اتوار کو دہلی-این سی آر کے کچھ حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ قومی دارالحکومت کے رہائشیوں کے لیے اتوار کی صبح خوشگوار رہی، صفدرجنگ آبزرویٹری میں صبح 9 بجے کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ صبح 8 بجے آئی ایم ڈی نے شمال مشرقی، جنوب مشرقی اور جنوب مغربی این سی آر میں تیز ہواؤں (30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار) کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
Published: undefined
آئی ایم ڈی نے کہا کہ نہ صرف دہلی-این سی آر، بلکہ شمال مغربی میدانی علاقوں کو بھی یکم مئی کے بعد چلچلاتی گرمی سے کچھ مہلت ملے گی، کیونکہ مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے اگلے چند دنوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ دہلی-این سی آر سمیت شمال مغربی میدانی علاقوں کے خشک علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined