رانچی: جھارکھنڈ میں جے ایم ایم-کانگریس-آر جے ڈی اتحاد کے نئے لیڈر چمپئی سورین حکومت سازی کا دعوہ پیش کرنے کے لیے جمعرات کی شام راج بھون پہنچیں گے۔ رپورٹ کے مطابق گورنر سی پی رادھا کرشنن نے انہیں ملاقات کے لیے شام 5.30 بجے کا وقت دیا ہے۔ چمپئی سورین کے ساتھ کانگریس قانون ساز پارٹی کے قائد عالمگیر عالم اور آر جے ڈی کے رکن اسمبلی ستیانند بھوکتا بھی موجود رہیں گے۔
Published: undefined
چمپئی سورین بدھ کی رات کو بھی راج بھون پہنچے تھے اور اتحاد کے 43 ارکان اسمبلی کے دستخط شدہ خط کے ساتھ گورنر سے حکومت سازی کا اپنا دعویٰ پیش کیا تھا۔ گورنر نے کہا تھا کہ وہ اس سلسلے میں جلد ہی کوئی فیصلہ لیں گے۔ تقریباً 16 گھنٹے تک راج بھون سے کال کا انتظار کرنے کے بعد چمپئی سورین نے جمعرات کی دوپہر تقریباً 2 بجے گورنر کو خط لکھا۔ اس میں انہوں نے کہا کہ ہیمنت سورین کے استعفیٰ کے بعد حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا گیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے لکھا، ’’ہم نے 47 ارکان اسمبلی کی حمایت کے دعوے اور 43 ارکان اسمبلی کا دستخط شدہ خط آپ کو سونپا ہے۔ راج بھون کے گیٹ کے باہر بدھ کو بھی 43 ارکان اسمبلی کھڑے تھے۔ ریاست میں گزشتہ 18 گھنٹوں سے کوئی حکومت نہیں ہے۔ یہ الجھن کی صورتحال ہے۔ گزارش ہے کہ ہمیں حکومت بنانے کے لیے بلایا جائے۔
Published: undefined
چمپائی سورین نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر گورنر تسلی کرنا چاہتے ہیں تو تمام 43 ارکان اسمبلی راج بھون پہنچ سکتے ہیں۔ تاہم اس خط کے بعد راج بھون نے چمپئی سورین کو شام 5.30 بجے ملاقات کا وقت دیا ہے۔ اگر ان کا دعویٰ قبول کر لیا جاتا ہے تو وہ آج ہی وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined