قومی خبریں

اتراکھنڈ کے چمولی میں 3.5 شدت کا زلزلہ، لوگ خوفزدہ

نیشنل سیسمولوجی سینٹر کے مطابق، اتراکھنڈ کے چمولی میں 3.5 شدت کا زلزلہ آیا جس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر آ گئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

اتراکھنڈ کے چمولی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نیشنل سیسمولوجی سنٹر کے مطابق چمولی میں 3.5 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ اتوار یعنی7 جولائی کی رات چمولی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

Published: undefined

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق، چمولی میں کل رات 09:09 بجے زلزلہ آیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پچھلے مہینے کے شروع میں لداخ کے لیہہ میں 4.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

Published: undefined

اس سے پہلے جنوری 2024 میں اترکاشی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جب لوگ اپنے گھروں میں کام کر رہے تھے تو انہوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جس کے بعد لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ری ایکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 2.8 ناپی گئی ہے۔ تاہم اچھی بات یہ ہے کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Published: undefined

واضح رہےکہ اتراکھنڈ کا اترکاشی ضلع زلزلہ زون 5 میں آتا ہے۔ یہاں کئی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق واڈیا انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اتراکھنڈ کا زیادہ تر علاقہ زلزلہ زون 4 اور 5 میں آتا ہے جو کہ انتہائی حساس ہے۔ سائنسدانوں نے کئی بار خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اتراکھنڈ میں مستقبل میں کسی بھی وقت بڑا زلزلہ آسکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined