قومی خبریں

کورونا کے سبب ہندوستان میں غذائی قلت سے نمٹنے کا چیلنج: رپورٹ

ہندوستان میں کووڈ۔19 وبا نے خوراک اور صحت نظام کی کمزوریوں کو اجاگر کیا ہے جو پہلے سے ہی محروم آبادی پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کورونا وائرس کے سبب پیدہ شدہ صورتحال کے لئے خوراک اور صحت کے لیے چیلنج بننے کے درمیان گلوبل نیوٹریشن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان قلت تغذیہ سے متاثر ہے اور موجودہ صورتحال میں اس میں مزید اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

Published: 19 May 2020, 9:40 PM IST

عالمی سطح پر قلت تغذیہ کے معاملے میں ہندوستان کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ حالانکہ کم وزنی سے نمٹنے میں کچھ بہتری آئی ہے اور ملک نے سب سے کمزور افراد تک پہنچنے کے مقصد سے’ابھینو‘ پروگرام بنائے ہیں۔ کووڈ۔19 وبا نے خوراک اور صحت نظام کی کمزوریوں کو اجاگر کیا ہے جو پہلے سے ہی محروم آبادی پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ خوراک اور صحت نظام میں فرق سے نمٹنے کے لیے قلت تغذیہ کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: 19 May 2020, 9:40 PM IST

ہندوستان کو بچوں اور نوجوانوں میں کم وزنی کے مسئلے سے نمٹنے میں کچھ کامیابی ملی ہے۔ سنہ 2000 اور 2016 کے درمیان، لڑکوں میں یہ شرحیں 66.0 فیصد سے کم ہو کر 58.1 فیصد اور لڑکیوں میں 54.2 کم ہو کر 50.1 فیصد پر آ گئیں۔

Published: 19 May 2020, 9:40 PM IST

حالانکہ یہ ہنوز لڑکوں کے لیے اوسط 35.6 اور ایشیا میں لڑکیوں کے لیے 31.8 فیصد کے مقابلے زیادہ ہے۔ غذا سے متعلق بیماریاں ایک مسئلہ بنی ہوئی ہیں جس میں زچگی عمر کی دو خواتین میں سے ایک خاتون اینیمیا کا سامنا کر رہی ہے۔ دوسری جانب سے زیادہ وزن اور موٹاپے کی شرح میں اضافہ جاری ہے جو 21.6 فیصد خواتین اور 17.8 فیصد مرد میں تقریباً ایک تہائی بالغوں کو متاثر کرتا ہے۔

Published: 19 May 2020, 9:40 PM IST

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں غیر برابری (مساوات) کو دور کرنے کے لیے کچھ مثبت اقدامات کیے گئے ہیں۔ حکومت نے توجہ مرکوز کی ہے جس سے غیر ترقی یافتہ اضلاع میں صحت، پرورش، تعلیم، انفراسٹرکچر، کھیت اور آبی وسائل جیسے خدمات میں اصلاح کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

Published: 19 May 2020, 9:40 PM IST

اس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب حکومت کو آج سب سے کمزور طبقے کو قلت تغذیہ سے بچاانے کے لیے نہ صرف محنت کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے سبب کمزورو لوگوں کی قوت مدافعت بھی کمزور ہوگی اور ان میں بیماری کی زد میں آنے کا زیادہ اندیشہ ہوگا۔

Published: 19 May 2020, 9:40 PM IST

رپورٹ میں خوراک میں تبدیلی لانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فی الحال کاشت کاری کے نظام میں دھان، گیہوں اور مکا وغیرہ پر زور دیا جا رہا ہے جبکہ کاشت کاری میں تنوع اور غذائیت والے پیداروں پر زیادہ زور دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

Published: 19 May 2020, 9:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 May 2020, 9:40 PM IST