قومی خبریں

’مرکز کا نیا ڈرائیونگ لائسنس تجدیدی قانون، تلنگانہ میں روزگار پر بُرا اثر پڑے گا‘

نئے قانون کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک سال کی مدت کار کے اختتام کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

حیدرآباد: تلنگانہ آٹو اینڈ موٹر ویلفیر یونین (ٹی اے ایم ڈبلیو اے) کے جنرل سکریٹری ایم دیانند نے الزام لگایا ہے کہ مرکز کا نیا ڈرائیونگ لائسنس تجدیدی قانون جس کو سب سے پہلے تلنگانہ حکومت نے اختیار کیا ہے سے ریاست میں روزگار پر بُرا اثر پڑے گا۔

Published: undefined

دیانند نے کہا کہ مرکز نے موٹروہیکل ایکٹ کے قوانین میں ایک شق کا اضافہ کیا ہے کہ اگر موٹرسائیکل سوار لائسنس کی مدت کار کے اختتام کے اندرون ایک سال تک اس کی تجدید نہیں کرواتا ہے تو موٹر سائیکل سوار کو دوبارہ ٹسٹ دینا پڑے گا جس میں لرننگ لائسنس کا ٹسٹ بھی ہوگا اور ایک مرتبہ پھر تمام زمروں کی فیس ادا کرنی ہوگی۔

Published: undefined

کسی بھی قسم کی اطلاع عام کی اجرائی نہ کرتے ہوئے حکومت نے ان قوانین پر 24 دسمبرسے عمل شروع کر دیا ہے، موٹر سائیکل سوار جنہوں نے لائسنس کی مدت کار کے اختتام کے اندرون ایک سال تک تجدید نہیں کروائی ہے کو لرننگ لائسنس حاصل کرنا پڑے گا۔ اس نئے قانون سے موٹر سائیکل سواروں کے ڈرائیونگ لائسنس کی سینیارٹی سے محرومی کا خدشہ ہے۔ اس سے سرکاری یا پھر پرائیویٹ اداروں میں ڈرائیورس کے عہدوں کے لئے عرضی دینے والے افراد پر کافی اثر پڑے گا۔

Published: undefined

نئے قانون کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک سال کی مدت کار کے اختتام کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قبل ازیں تجدید کے لئے دیرانہ فیس کے طور پر ایک ہزار روپے ہر سال کے حساب سے ادا کرنے پڑتے تھے تاہم ڈرائیور کے کسی بھی شہر یا دوسرے ملک میں ہونے پر اس میں کچھ استثنی دیا گیا تھا تاہم نئے قانون کے ذریعہ آمدنی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ دیانند نے الزام لگایا کہ محکمہ ہر طرح کی گاڑی سے رقم بنانا چاہتی ہے تاکہ اپنے خزانہ کو بھر سکے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے حال ہی میں 31 مارچ 2021 تک مدت کار والے لائسنس اور موٹر گاڑیوں کے دستاویزات کی توسیع کورونا وائرس وبا کے پیش نظر کی ہے۔ مرکزی حکومت نے موٹر وہیکل ایکٹ 1988، سنٹرل موٹر وہیکل قوانین 1989 کے تحت فٹنس، پرمٹس، لائسنس، رجسٹریشن اور دیگر دستاویزات کی مدت کارآمد میں 31مارچ 2021 تک توسیع کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined