جے پور: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی کے دو روزہ راجستھان دورہ کا آج دوسرا اور آخری دن تھا۔ دورے کے پہلے دن کی طرح دوسرے دن بھی عمران پرتاپ گڑھی کا متعدد مقامات پر پارٹی کارکنان اور لیڈران کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اور انہوں نے کئی کئی تقاریب سے خطاب کیا۔
Published: undefined
عمران پرتاپ گڑھی نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی کو کوئی چیلنج دے سکتا ہے تو وہ کانگریس پارٹی ہے۔ مرکز کی مودی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اور عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ایک سیکولر اور جمہوری ملک ہے جبکہ مرکز کی مودی حکومت اقلیتی طبقہ کے ساتھ دوہری پالیسی اختیار کر رہی ہے۔ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ مودی حکومت کے قول اور فعل میں تضاد ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی نے اس دوران پیگاسس پراجیکٹ رپورٹ کے حوالہ سے بھی مرکزی حکومت پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جاسوسی نہیں ہوئی تو مرکزی حکومت تفتیش سے پیچھے کیوں ہٹ رہی ہے۔ جب مرکزی حکومت نے کچھ کیا ہی نہیں تو سپریم کورٹ کی نگرانی میں جانچ ہونی چاہئے لیکن مرکزی حکومت اس سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔
Published: undefined
عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ راجستھان میں ریاستی اور ضلع کے اقلیتی شعبہ کی مجلس عاملہ سبھی کی مشاورت سے جلد تشکیل دی جائے گی، تاکہ راجستھان حکومت کی فلاحی اسکیموں کا اقلیتی طبقہ سے وابستہ آخری سرے پر موجود افراد بھی فائدہ اٹھا سکیں۔
Published: undefined
قبل ازیں، اپنے دورے کے پہلے دن عمران پرتاپ گڑھی دوپہر کے وقت جے پور ایئر پورٹ پر پہنچے، جہاں پر راجستھان اقلیتی شعبہ کے چیئر مین عابد کاغذی نے اپنے ہزاروں کارکنان کے ساتھ انتہائی گرم جوشی کے ساتھ راجستھان کے روایتی طریقے سے ان کا استقبال کیا۔ اُس کے بعد عمران پرتاپ گڑھی اجمیر کے لئے راوانہ ہو گئے۔ اجمیر پہنچتے ہی سب سے پہلے آپ نے درگاہ اجمیر شریف حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے مزار کی زیارت کی اور ملک میں مسلمانوں کے خلاف پھیلی اس نفرت کو ختم کرنے اور کورونا جیسی وبا سے پورے عالم کو نجات دلانے کے لئے خصوصی طور پر دعائیں کیں۔
Published: undefined
واضح ہو کہ گزشتہ مہینے عمران پرتاپ گڑھی کو کانگریس اقلیتی شعبہ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جس کے بعد وہ کانگریس پارٹی کو مضبوطی دینے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ اسی ضمن میں انہوں نے راجستھان کا دورہ کیا ہے اور آگے وہ دیگر صوبوں کا بھی دورہ کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز