مرکزی وزیر مملکت برائے رہائش و شہری امور کوشل کشور نے پیر کے روز سنٹرل وِسٹا ماسٹر پلان کے تحت چل رہے مختلف کاموں کی رپورٹ شیئر کی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرکز اب تک نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر میں 480 کروڑ روپے خرچ کر چکا ہے۔ اسے 44 فیصد بنایا جا چکا ہے جب کہ باقی طے وقت میں بن جائے گا۔ رپورٹ میں چار منصوبوں کو اسپیشل پروجیکٹ کی شکل میں دکھایا گیا تھا۔ وائس پریسیڈنٹ انکلیو کی تعمیر پر 9 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں جب کہ صرف تین فیصد میٹیریل پروگیس ہی پورا ہوا ہے۔
Published: undefined
کامن سنٹرل سکریٹریٹ بلڈنگ 1، 2 اور 3 کی تعمیر پر اب تک 243 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں اور صرف تین فیصد ہی پورا ہوا ہے۔ فزیکل پروگریس کے مطابق سنٹرل وِسٹا ایوینیو کی از سر نو ترقی کا 80 فیصد کام پورا ہو چکا ہے اور اس پر اب تک مجموعی طور پر 441 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
کوشل کشور نے آئندہ کے خرچ سے متعلق ڈاٹا بھی شیئر کیا ہے، جو پیسہ کام شروع ہونے کے بعد سے ماسٹر پلان کے تحت مختلف کاموں پر خرچ ہونے کی امید ہے۔ چارٹ کے مطابق مالی سال 22-2021 کے دوران 1423 کروڑ روپے خرچ ہونے کا امکان ہے جب کہ مالی سال 23-2022 میں تعمیر پر 2285 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز