مغربی بنگال اور ہریانہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سنٹرل ٹریڈ یونین کے 48 گھنٹے کے بھارت بند کا اثر نظر آنے لگا ہے۔ مغربی بنگال میں بائیں بازو کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ بنگال کے جادو پور میں بائیں بازو کے کارکنان سڑک پر احتجاج کر رہے ہیں۔ وہیں ہاوڑہ میں ملازمین نے سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور اسے بند کر دیا۔
Published: undefined
وہیں ہریانہ میں بھی بھارت بند کا اثر نظر آرہا ہے۔ بند کی وجہ سے 3 ہزار بسوں کے پہیے رک گئے ہیں۔ ہریانہ میں روڈ ویز ملازمین کئی مطالبات کو لے کر طویل عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں۔ پرانی پنشن کی بحالی، کچے ملازمین کو مستحکم کرنے اور نجکاری کے خلاف بند کی کال دی گئی ہے۔ ہریانہ میں ملازمین نے بند کی مکمل حمایت کی ہے۔ شٹ ڈاؤن دو روز تک جاری رہے گا۔ بند کی وجہ سے دہلی-آگرہ اور دیگر طویل راستوں پر خدمات متاثر ہوئی ہیں۔
Published: undefined
یونین نے کہا کہ 28 اور 29 مارچ کو بلایا گیا یہ بند ملازمین، کسانوں اور عام شہریوں کو متاثر کرنے والی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہے۔ یونین کے مطابق مرکز کی مودی حکومت مسلسل ملازمین کو نشانہ بنا رہی ہے۔ حکومت نے حال ہی میں پی ایف پر سود کو 8.5 فیصد سے کم کر کے 8.1 فیصد کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بینک یونینوں نے بھی 28 اور 29 مارچ کو دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ بینک ملازمین نجکاری کے خلاف بند میں شامل ہوئے ہیں۔
Published: undefined
ملک بھر میں کارکنوں کی بڑی تعداد بند میں حصہ لے رہی ہے۔ ایسے میں بند کا اثر بینک، ریلوے، سڑک ٹرانسپورٹ اور بجلی جیسی خدمات پر پڑ سکتا ہے۔ سنٹرل ٹریڈ یونین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرل ٹریڈ یونین اور علاقائی ایسوسی ایشن نے حال ہی میں دہلی میں ایک میٹنگ کی تھی۔ میٹنگ میں بھارت بند کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ یونین کے مطابق بھارت بند کی کال مرکزی حکومت کی عوام مخالف اور ملک مخالف پالیسیوں کے خلاف دی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز