نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ڈینگی بخار کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہریانہ، اتر پردیش، تمل ناڈو سمیت نو ریاستوں میں مرکزی ٹیمیں روانہ کی ہیں، جو متعلقہ حکومتوں اورمقامی انتظامیہ کو صوتحال سےنمٹنے میں مدد کریں گی مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ ڈینگی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے مرکز نے اعلیٰ سطحی ٹیمیں 9 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے فوری طور پر روانہ کی ہی یہ مرکزی ٹیمیں ڈینگی کے موثر کنٹرول اور منیجمنٹ میں صحت عامہ کے اقدامات میں معاونت کریں گی۔
Published: undefined
وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ یکم نومبر کو ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بلائی گئی میٹنگ کے دوران صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ منڈویہ کی ہدایت پر لیا گیا ہے۔ ہریانہ، کیرالہ، پنجاب، راجستھان، تمل ناڈو، اتر پردیش، اتراکھنڈ، دہلی اور جموں و کشمیر میں ڈینگی کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
Published: undefined
اس کے علاوہ منڈویہ نے جن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ڈینگی کے کیسز زیادہ سامنے آ رہے ہیں، وہاں فوری طور پر امداد پہنچانے کو کہا ہے۔ ملک بھر کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ڈینگی کے مجموعی 1,16,991 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز