قومی خبریں

اومائیکرون ویرینٹ کے پیشِ نظر مرکز کی ریاستوں کو ہدایت ’ٹیسٹنگ بڑھائیں اور ہاٹ اسپاٹ کی سخت نگرانی کریں‘

تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مرکزی حکومت نے ہدایت دی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں اور خطرناک زمرے والے ممالک سے آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ مناسب طریقہ سے کی جائے۔

کورونا وائرس/ تصویر یو این آئی
کورونا وائرس/ تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومائیکرون کے خطرات کے درمیان تمام ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹیسٹنگ میں اضافہ کریں اور ہاٹ اسپاٹ قرار دیئے گئے علاقوں کی سخت نگرانی کریں تاکہ وائرس کو پھیلنے کا موقع نہ مل سکے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اومائیکروں ویرینٹ کی شناخت جنوبی افریقہ میں کی گئی ہے اور اس کے بعد یہ وائرس کئی ممالک میں پھیل گیا ہے۔ جن ممالک میں کورونا کا یہ نیا ویرینٹ پہنچ گیا ہے ان ممالک کو ہندوستان نے جوکھم والے زمرے میں رکھا ہے اور وہاں سے ہندوستان آنے والے مسافروں سے اضافی اقدامات اٹھانے کو کہا گیا ہے۔

Published: undefined

وزارت صحت نے اتوار کے روز بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ضروری ہے کہ اس پر مؤثر طریقہ سے قابو پانے کے لئے سخت کنٹرول، فعال نگرانی، ٹیکہ کاری کی رفتار میں اضافہ اور کورونا پروٹول کو نافذ کرنا جیسے اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔‘‘

Published: undefined

تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مرکزی حکومت کے تحریر کردہ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ’’بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں اور خطرناک زمرے والے ممالک سے آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ مناسب طریقہ سے انجام دی جائے۔ پازیٹو پائے جانے پر سیمپل انساکوگ لیب میں بھیجا جائے۔ جن ریاستں میں ٹیسٹنگ کم کی جا رہی ہے، وہ ٹیسٹنگ میں اضافہ کریں۔ خیال رہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ پائے جانے کے بعد وزارت صحت نے دوسری مرتبہ ریاستیوں کے لئے ہدایت جاری کی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined