نئی دہلی: حکومت نے یکساں سول کوڈ پر وزرا کا ایک گروپ تشکیل دیا ہے۔ اس غیر رسمی جی او ایم یعنی وزرا کے گروپ میں سینئر وزرا کو جگہ دی گئی ہے۔ اس جی او ایم کی سربراہی کرن رجیجو کریں گے اور باقی ممبران اسمرتی ایرانی، جی کشن ریڈی اور ارجن رام میگھوال ہوں گے۔ بدھ کو ان وزرا کی میٹنگ بھی ہوئی۔
Published: undefined
یہ وزرا یکساں سول کوڈ سے متعلق مختلف مسائل پر غور و خوض کریں گے۔ کرن رجیجو قبائلیوں سے متعلق مسائل پر، اسمرتی ایرانی خواتین کے حقوق سے متعلق مسائل پر، جی کشن ریڈی شمال مشرقی ریاستوں سے متعلق مسائل پر، جبکہ وزیر قانون ارجن رام میگھوال قانونی پہلوؤں پر غور کریں گے۔ ان وزرا نے اس سلسلے میں شمال مشرق کے کچھ وزرائے اعلیٰ سے بھی بات چیت کی ہے۔
Published: undefined
یکساں سول کوڈ پر آگے بڑھنے کی سمت میں مرکزی حکومت کی طرف سے یہ پہلا سنجیدہ قدم ہے۔ پی ایم مودی نے بھوپال میں بی جے پی کے بوتھ کارکنوں کے ساتھ بات چیت میں یکساں سول کوڈ کی وکالت کی تھی۔ اس کے بعد اب مرکزی حکومت نے اس سمت میں ایک قدم آگے بڑھایا ہے۔ ان میں سے کچھ وزرا نے اس سلسلے میں بی جے پی صدر جے پی نڈا سے بھی ملاقات کی تھی۔
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو سمجھنا ہوگا کہ کون سی سیاسی جماعتیں یہ کام کر رہی ہیں۔ اگر ایک گھر میں ایک رکن کے لیے ایک اور دوسرے کے لیے دوسرا قانون ہو تو کیا گھر چل سکے گا؟ تو ایسے دوہرے نظام کے ساتھ ملک کیسے چلے گا؟ یہ لوگ ہم پر الزام لگاتے ہیں۔ اگر وہ مسلمانوں کے سچے خیر خواہ ہوتے تو مسلمان پیچھے نہ رہتے۔ سپریم کورٹ بار بار یونیفارم سول کوڈ لانے کا کہہ رہا ہے لیکن یہ ووٹ بینک کے بھوکے لوگ ایسا نہیں کرنا چاہتے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined