نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر و رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ سرکار وزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہ کو بہتر بنانے کی کوشش میں کورونا وائرس کو پھیلنے کا موقع دے رہی ہے اور اس کی یہ کوششیں لوگوں کی زندگی کے لئے آفت بن رہی ہیں۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے ٹوتٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فوری طور پر اور مکمل ٹیکہ کاری کیے جانے کی ضرورت ہے۔ مودی سرکار کی بے عملی کی وجہ سے ملک میں ویکسین کی قلت ہوئی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی ہمیشہ کی طرح حقیقت پر پردہ ڈالنے کے لئے جھوٹ بول رہی ہے اور مضحکہ خیز نعرے گھڑ رہی ہے۔ مرکزی حکومت وزیر اعظم کی نقلی شبیہ کو بچانے کے لئے کورنا وائرس کو پھیلنے کی جگہ دے رہی ہے اوراس سے لوگوں کی جان جا رہی ہے ‘‘۔
Published: undefined
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں سائنس دان کہتے ہیں کہ انہوں نے کورونا ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان کے وقفہ کو دوگنا کرنے کا کوئی مشورہ نہیں دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز