جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مرکز کی مودی حکومت پر مہنگائی، کسانوں سمیت اہل وطن کی کوئی پرواہ نہ کرنے اور تکبر میں رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2024 کے انتخابات میں اس کا غرور چکنا چور ہو جائے گا مسٹر گہلوت نے آج یہاں ودیادھر نگر اسٹیڈیم پہنچ کرمجوزہ کانگریس ریلی کے مقام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے یہ بات کہی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تو ملک کے باشندوں کی نہیں سن رہی ہے اوراسےان کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ وہ غرور میں مر رہی ہے۔ آنے والے وقت میں عوام اسے سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں اس کا گھمنڈ چور ہو جائے گا۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے سوچ سمجھ کر مہنگائی کے تعلق سے دہلی میں قومی ریلی کا اہتمام کرنا چاہا، لیکن یہ بدقسمتی ہے کہ قومی ریلی کی اجازت نہیں دی گئی۔ پورے ملک میں مہنگائی کا مسئلہ برقرارہے اور ایسے میں ریلی میں ملک کے لوگوں کے جذبات سامنے آتے، لیکن کیا وجہ تھی کہ ریلی کے لئے منع کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سونیا جی، راہل جی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے اس مہنگائی ہٹاؤ مہاریلی کے لئے جئے پور کاانتخاب کیا اوریہ بہت کامیاب ریلی ہوگی۔
Published: undefined
قبل ازیں وزیر اعلیٰ نے کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال، جنرل سکریٹری اور راجستھان کے انچارج اجے ماکن اور ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا کے ساتھ 12 دسمبر کو ہونے والی ریلی کے لئے مجوزہ مقام ودیادھر نگر اسٹیڈیم کا جائزہ لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined