خریداروں کو گمراہ کرنے والی ای-کامرس کمپنیوں کو مرکزی حکومت نے منگل کے روز کاروبار کے غلط ہتھکنڈے استعمال کرنے پر روک لگانے کے لیے آخری تنبیہ دے دی۔ یونین کنزیومر منسٹری نے امیزون، فلپکارٹ اور میشو سمیت سبھی ای-کامرس کمپنیوں کو ’ڈارک پیٹرن‘ پر سیلف ریگولیشن کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کمپنیوں کو اس کا خاکہ تیار کرنا ہے جس کے بعد حکومت اس پر مہر لگائے گی۔ اگر کمپنیوں کی طرف سے ایسا نہیں کیا جاتا تو حکومت سخت رخ اختیار کرے گی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور یوروپی یونین ڈارک کنزیومر پیٹرن کے خلاف سخت قدم اٹھا چکے ہیں۔ ڈارک پیٹرن گمراہ کرنے والے اشتہارات سمیت الگ الگ طریقوں سے کنزیومرس کو متاثر کرنے یا ورغلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مثلاً آپ کسی ویب سائٹ کو براؤز کرتے ہیں تبھی کلک بیٹ، چھپے ہوئے اشتہار، بیٹ این سوئچ، چھپی ہوئی قیمتیں، اسپیم اور بارٹر سسٹم (ریفر کرنے) کی پیشکش ہوتی ہے۔
Published: undefined
یونین کنزیومر افیئرس منسٹری کے مطابق یہ مناسب ٹریڈ پریکٹس نہیں ہے، کیونکہ اس کے ذریعہ خریدار کو لبھایا، ورغلایا یا متاثر کیا جاتا ہے۔ ممبئی میں وزارت کے سرکردہ افسران نے سبھی ای-کامرس کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ کی جس میں کمپنیوں نے بھی سیلف ریگولیشن پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ واضح لفظوں میں کہا جائے تو سبھی کمپنیاں اپنی ویب سائٹ میں ڈارک پیٹرن کو دور کریں گی۔ اگر کنزیومرس کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی شکایت آتی ہے تو اس کا نمٹارا بھی کریں گی۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ اگر کمپنیاں بات نہیں مانتی ہیں تو حکومت کی طرف سے سخت قدم اٹھایا جائے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق سیلف ریگولیشن کا خاکہ تیار کر کے کمپنیاں منسٹری کو سونپیں گی اور اس کے بعد اسے نافذ کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ بعد ازاں اگر کمپنیوں نے ہدایت پر عمل نہیں کیا تو کنزیومر لا کے تحت مرکزی وزارت اَنفیئر ٹریڈ پریکٹس کے معاملے میں کمپنیوں پر بھاری جرمانہ لگا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ڈارک پیٹرن پر شکنجہ کسنے کے لیے نئے اصول نافذ کیے جا سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined