ممبئی: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے پیر کو کہا کہ مرکزی حکومت کے محکمہ صحت کو کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے لیے نئی ہدایات جاری کرنی چاہئیں کیونکہ یہ بچوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ آج صبح یہاں چیتیہ بھومی پر ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد اجیت پوار نے نامہ نگاروں سے کہا کہ مرکزی حکومت کو کورونا وائرس کی اس نئی شکل کے خلاف سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
ایک سوال کے جواب میں اجیت پوار نے کہا کہ مرکزی حکومت کو کورونا وائرس (کووڈ-19) کی بوسٹر خوراک پر اپنی پالیسی کو عام کرنا چا ہئے۔ انہوں نے کہا کہ 'اومیکرون' کے بڑھتے بحران کے پیش نظر ضروری ہے کہ مرکزی حکومت کا محکمہ صحت سخت پالیسی کا اعلان کرے اور اسے اپنائے۔ جن شہروں میں بین الاقوامی ہوائی اڈے ہیں ان کے الگ قوانین ہونے چاہئیں۔
Published: undefined
اجیت پوار نے تمام سیاسی جماعتوں سے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ فرقوں کے درمیان ’کوئی اختلافات پیدا نہ ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی واقعے کو سیاسی چشمہ سے نہیں دیکھنا چاہیے۔ صحیح راستہ تلاش کرنے کی کوشش کی جائے۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے یہی بات ملک اور دنیا کو بتانے کی کوشش کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز