نئی دہلی: اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کی اور مرکزی کابینہ میں لئے گئے فیصلوں کی معلومات فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ مودی حکومت نے ریلوے ملازمین کو دیوالی کا بڑا تحفہ دیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں لئے گئے فیصلوں پر معلومات دیتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ریلوے کے 11.27 لاکھ ملازمین کو 1832 کروڑ روپے کا ’پروڈکٹیوٹی لنکڈ بونس‘ فراہم کیا جائے گا۔ ہر ملازمین کو 78 دنوں کا بونس فراہم کیا جائے گا اور اس کی زیادہ سے زیادہ حد 17951 روپے ہوگی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ریلوے نے گزشتہ سال بھی اپنے ملازمین کو 78 دن کا بونس فراہم کیا تھا۔ دراصل ایک ملازم کو 30 دن کے حساب سے 700 ہزار روپے بونس فراہم کیا جاتا ہے، اس طرح 78 دنوں کا بونس 17951 روپے بنتا ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں حکومت نے مرکزی ملازمین کے لئے مہنگائی بھتہ میں 4 فیصد کے اضافہ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ سرکاری پنشنرز کے لئے بھی 4 فیصد مہنگائی راحت یعنی ڈی آر فرہم کی گئی تھی۔
Published: undefined
پی آئی بی کے ڈی جی ستیندر پرکاش نے ٹوئٹ کر کے اطلاع دی ’’کابینہ نے مالی سال 2021-22 کے لیے ریلوے ملازمین کو 78 دنوں کے برابر کارکردگی سے منسلک بونس کی ادائیگی کو منظوری دی ہے۔ تقریباً 11.27 لاکھ نان گزیٹیڈ ریلوے ملازمین کو پی ایل بی کی رقم ادا کر دی گئی ہے۔‘‘
Published: undefined
کابینہ اجلاس کے دوران آئل مارکٹنگ کمپنیوں کے لئے ون ٹائم گرانٹ بھی منظور کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ پوری دنیا میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 22000 کروڑ روپے کی یک وقتی گرانٹ دی گئی ہے تاکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ عام لوگوں پر نہ پڑے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined