قومی خبریں

’ایجنسیوں و الیکشن کمیشن کے ذریعے بنائی گئی مرکزی حکومت کبھی بھی گر سکتی ہے‘، ممتا بنرجی کا بی جے پی پر سخت حملہ

اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ جو چند دنوں کے لیے اقتدار میں آئے ہیں وہ چند دنوں کے مہمان ہیں۔ دہلی حکومت چلنے والی نہیں ہے، وہ حکومت گرنے والی ہے۔ ہم ایک دن دیکھیں گے کہ یہ حکومت گرے گی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر/ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر/ سوشل میڈیا

 

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار (21 جولائی) کو کولکتہ کے ایسپلینیڈ میں یوم شہدا کی ریلی نکالی۔ اس ریلی میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی ) کے لیڈروں کے علاوہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی شرکت کی۔ لوک سبھا اور اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد بنگال میں ٹی ایم سی کی یہ پہلی بڑی ریلی تھی۔ اس ریلی میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔

Published: undefined

ٹی ایم سی کی یوم شہدا کی ریلی میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ بنگال کے ساتھ انڈیا کے تعلقات اچھے ہوں۔ انہوں نے اکھلیش یادو کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ (اکھلیش یادو) یہاں آئے، میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میں سماجوادی پارٹی کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں جو آپ نے اتر پردیش میں کھیل دکھایا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں آپ سے متفق ہوں کہ دہلی میں حکومت نے ایجنسی لگا کر، الیکشن کمیشن لگا کر جو حکومت بنائی گئی ہے وہ حکومت مستحکم نہیں، وہ حکومت کبھی بھی گر سکتی ہے۔

Published: undefined

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس واحد پارٹی ہے جس کی منتخب خواتین میں سے 38 فیصد اراکین پارلیمنٹ خواتین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے بہت سے لوگوں نے خواتین کو سیاست میں 33 فیصد ریزرویشن دینے کا دعویٰ کیا تھا لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے۔ ہم واحد پارٹی ہیں جس نے 38 فیصد خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنایا۔

Published: undefined

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ جب ہم ملک کی سیاست کو دیکھتے ہیں تو آج کا چیلنج بڑھا ہے۔ فرقہ وارانہ طاقتیں سازشیں کر رہی ہیں۔ دہلی کے کہنے پر اقتدار میں رہنے والے اور مختلف جگہوں پر بیٹھے لوگ مسلسل سازشیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں آپ نے بی جے پی کو پیچھے چھوڑ دیا، اتر پردیش نے بھی آپ کے ساتھ مل کر پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ جو چند دنوں کے لیے اقتدار میں آئے ہیں وہ چند دنوں کے مہمان ہیں۔ دہلی حکومت چلنے والی نہیں ہے، وہ حکومت گرنے والی ہے۔ ہم ایک دن دیکھیں گے کہ یہ حکومت گرے گی اور ہمارے اور آپ کے لیے خوشی کے دن آئیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined