نئی دہلی: ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے سبب مرکزی حکومت حرکت میں آ گئی ہے۔ مرکزی سکریٹری برائے صحت راجیش بھوشن نے دہلی اور مہاراشٹر سمیت پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مکتوب ارسال کرتے ہوئے ان سے کورونا کے معاملوں میں اضافہ اور وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالہ سے سخت اقدام اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے یومیہ معاملے رپورٹ ہو رہے ہیں کیسز میں بھاری کمی کا ذکر کرتے ہوئے راجیش بھوشن نے کیرالہ، دہلی، مہاراشٹر، ہریانہ اور میزورم کی انتظامیہ سے انفیکشن کی روک تھام کے لئے لگاتار نگرانی کرنے اور کورونا انتظام کے فوری اور موثر اقدام اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔
Published: undefined
ہیلتھ سکریٹری نے کہا کہ کورونا کی بڑھتی تعداد پر لگام لگانے کے لئے پانچ نکاتی حکم عملی ٹیسٹ، ٹریک، ٹریٹ، ٹیکہ کاری اور کورونا سے متعلق مناسب رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ غورطلب ہے کہ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے افسران کو کورونا کی نئی قسم ’ایکس ای‘ کے حوالہ سے نگرانی اور احتیاط میں مزید اضافہ کی ہدایت دی ہے۔ مانڈویہ نے نئے ویرینٹ ’ایکس ای‘ پر ملک کے اہم ماہرین کے اجلاس کی صدارت کی۔
Published: undefined
وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے ضروری ادویات کی دستیابی کا لگاتار جائزہ لیں۔ وزیر نے ٹیکہ کاری مہم کو سرعت دینے اور تمام اہل افراد کی ٹیکہ کاری پر زور دیا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ہندوستان میں کووڈ-19 کے 796 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 43036928 ہو گئی، جبکہ ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہو کر 10889 ہو گئی۔ یہ معلومات منگل کے روز مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔ صبح 8 بجے وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق انفیکشن سے مزید 19 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 521710 ہو گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined