قومی خبریں

سنٹرل ایمپلائی کے مہنگائی بھتہ میں 11 فیصد کا اضافہ، لیکن نہیں ہوگی بقایہ کی ادائیگی

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کابینہ نے مرکزی اہلکاروں کے مہنگائی بھتے اور پنشن ہولڈرز کو ملنے والی مہنگائی راحت پر لگی روک کو ہٹا لیا ہےـ

انوراگ ٹھاکر، تصویر یو این آئی
انوراگ ٹھاکر، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے کورونا وبا سے پیدا شدہ بحران کے سبب مرکزی اہلکاروں کے مہنگائی بھتے پر روک کو ہٹاتے ہوئے اسے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہنگائی بھتے کی شرح میں 11 فیصد کا اضافہ کرکے اسے 28 فیصد پر طے کیا گیا ہے اور یہ شرح اسی سال یکم جولائی سے نافذ ہوگی۔ مرکزی اہلکاروں کو بھتے پر لگی روک کے وقت یعنی یکم جنوری 2020 سے جون 2021 تک کی مہنگائی بھتے کے بقایا کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

Published: undefined

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز یہاں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ کابینہ نے مرکزی اہلکاروں کے مہنگائی بھتے اور پنشن ہولڈرز کو ملنے والی مہنگائی راحت پر لگی روک کو ہٹا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بھتے کی شرح 17 فیصد تھی اور اب اسے 11 فیصد بڑھا کر 28 فیصد کیا گیا ہے۔ نئی شرح اسی سال یکم جولائی سے نافذ ہوگی۔

Published: undefined

کورونا وبا کے سبب پیدا شدہ بحران کے سبب مرکزی اہلکاروں کے مہنگائی بھتے پر یکم جنوری 2020 سے روک لگا دی گئی تھی۔ لیٹر انفارمیشن آفس نے ایک ٹوئٹ کرکے واضح کر دیا کہ اہلکاروں کو بھتے پر لگی روک کے وقت یعنی یکم جنوری 2020 سے 30 جون 2021 تک کے مہنگائی بھتے کے بقایا کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ حکومت کے اس فیصلے سے مہنگائی بھتے کا بقایا رقم کے منتظر اہلکاروں کو مایوسی ہاتھ آئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined