نئی دہلی: کانگریس نے جمعرات کو پٹرول، ڈیزل اور ایندھن کی اونچی قیمتوں اور ٹیکسوں کے لیے مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا اور الزام لگایا کہ حکومت کا وفاقی نظام تعاون پر مبنی نہیں بلکہ زبردستی ہے۔
Published: undefined
پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر کہا کہ ایندھن کی اونچی قیمتیں، ریاستوں کو ذمہ دار ٹھہرائیں۔ کوئلے کی کمی، ریاستوں کو قصوروار ٹھہرائیں۔ آکسیجن کی کمی، ریاستوں کو قصوروار ٹھہرائیں۔ مرکزی حکومت ایندھن کی تمام اقسام پر 68 فیصد ٹیکس لے رہی ہے۔ اس کے باوجود وزیر اعظم نے ذمہ داری سے کنارہ کشی کر رہے ہیں۔ مودی کی وفاقیت تعاون پر مبنی نہیں، زبردستی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی کم قیمتوں کے باوجود ایندھن پر زیادہ ٹیکس لگانے پر کانگریس حکومت پر حملہ کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم کے بیانات حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مودی حکومت پہلے سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی کا حساب دے، جس کے ذریعے مرکز نے پچھلے 8 سالوں میں 27 لاکھ کروڑ روپے کمائے ہیں۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ پٹرول اور ڈیزل پر جمع ہونے والے ٹیکس کا 68 فیصد مرکزی حکومت کو جاتا ہے۔ 32 فیصد ریاستی حکومتوں کو آتا ہے۔ لہٰذا ریاستی حکومتوں سے یہ توقع رکھنا، جو پہلے ہی جی ایس ٹی میں حصہ لینے سے محروم ہیں، میرے خیال میں ناانصافی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز